مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فتح، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين يبايعونك انما يبايعون الله يد الله فوق ايديهم فمن نكث فانما ينكث على نفسه ومن اوفى بما عاهد عليه الله فسيؤتيه اجرا عظيما

جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے بیعت کرتے ہیں۔ خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے۔ پھر جو عہد کو توڑے تو عہد توڑنے کا نقصان اسی کو ہے۔ اور جو اس بات کو جس کا اس نے خدا سے عہد کیا ہے پورا کرے تو وہ اسے عنقریب اجر عظیم دے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 10
  • پارہ 26
  • صفحہ 512

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

لوگ حضور ﷺ کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر بیعت کرتے تھے۔ اس کو فرمایا کہ نبی کےہاتھ پر بیعت کرنا گویا خدا سے بیعت کرنا ہے۔ کیونکہ حقیقت میں نبی خدا ہی کی طرف سے بیعت لیتا ہے اور اسی کے احکام کی تعمیل و تاکید بیعت کے ذریعہ سے کراتا ہے۔ فہذا کما قال مَنۡ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدۡ اَطَاعَ اللّٰہَ (نساء۔۸۰) وکما قال وَ مَا رَمَیۡتَ اِذۡ رَمَیۡتَ وَلٰکِنَّ اللّٰہَ رَمٰی (انفال۔۱۷) جب بیعت نبوی کی حقیقت یہ ہوئی تو یقینًا خدا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. يُبَايِعُونَكَجنہوں نے بیعت کی آپ کی۔ جو بیعت کر رہے ہیں آپ کیyubāyiʿūnaka
  4. إِنَّمَابیشکinnamā
  5. يُبَايِعُونَوہ بیعت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بیعت کیyubāyiʿūna
  6. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  7. يَدُہاتھ تھاyadu
  8. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  9. فَوْقَاوپر ہےfawqa
  10. أَيْدِيهِمْ ۚان کے ہاتھ پرaydīhim
  11. فَمَنتو جو کوئیfaman
  12. نَّكَثَتوڑ دےnakatha
  13. فَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamā
  14. يَنكُثُوہ توڑتا ہےyankuthu
  15. عَلَىٰپرʿalā
  16. نَفْسِهِۦ ۖاپنے نفسnafsihi
  17. وَمَنْاور جو کوئیwaman
  18. أَوْفَىٰپورا کرےawfā
  19. بِمَااس کو جوbimā
  20. عَـٰهَدَاس نے عہد کیاʿāhada
  21. عَلَيْهُاس پرʿalayhu
  22. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  23. فَسَيُؤْتِيهِتو عنقریب وہ دے گا اس کوfasayu'tīhi
  24. أَجْرًااجرajran
  25. عَظِيمًۭاعظیمʿaẓīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں