مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عاهَدَ

قرآن میں عاهد

معنی: عہد کیا انہوں نے

عاهد قرآن کی 6 سورتوں کی 11 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
11
سورتیں
6
مادّہ
ع ه د

عاهَدَ

فعل · 11 بار

معنی: عہد کیا انہوں نے · دوسرے تراجم: وہ عہد کریں, عہد لیا تو نے, معاہدے کیے تم نے, جن سے عہد کیا تم نے

قرآن میں صورتیں

  • عَٰهَدُوا۟ ×4
  • عَٰهَدتُّم ×4
  • عَٰهَدَ ×2
  • عَٰهَدتَّ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العهد: حفظ الشيء ومراعاته حالا بعد حال، وسمي الموثق الذي يلزم مراعاته عهدا.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وأوفوا بعهدي أوف بعهدكم﴾ [البقرة:40] العهد في الأصل:

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ع ه د پر مکمل اندراجات

عاهد والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان لوگوں نے جب (خدا سے) عہد واثق کیا تو ان میں سے ایک فریق نے اس کو (کسی چیز کی طرح) پھینک دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں اکثر بے ایمان ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:100
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    نیکی یہی نہیں کہ تم مشرق یا مغرب کو (قبلہ سمجھ کر ان) کی طرف منہ کرلو بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ خدا پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور (خدا کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائیں۔ اور مال باوجود عزیز رکھنے کے رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو دیں اور گردنوں (کے چھڑانے) میں (خرچ کریں) اور نماز پڑھیں اور زکوٰة دیں۔ اور جب عہد کرلیں تو اس کو پورا کریں۔ اور سختی اور تکلیف میں اور (معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہیں۔ یہی لوگ ہیں جو (ایمان میں) سچے ہیں اور یہی ہیں جو (خدا سے) ڈرنے والے ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:177
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں سے تم نے (صلح کا) عہد کیا ہے پھر وہ ہر بار اپنے عہد کو توڑ ڈالتے ہیں اور (خدا سے) نہیں ڈرتے

    سورہ انفال، آیت 8:56
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے اہل اسلام اب) خدا اور اس کے رسول کی طرف سے مشرکوں سے جن سے تم نے عہد کر رکھا تھا بیزاری (اور جنگ کی تیاری) ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:1
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    البتہ جن مشرکوں کے ساتھ تم نے عہد کیا ہو اور انہوں نے تمہارا کسی طرح کا قصور نہ کیا ہو اور نہ تمہارے مقابلے میں کسی کی مدد کی ہو تو جس مدت تک ان کے ساتھ عہد کیا ہو اسے پورا کرو۔ (کہ) خدا پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:4
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا مشرکوں کے لیے (جنہوں نے عہد توڑ ڈالا) خدا اور اس کے رسول کے نزدیک عہد کیونکر (قائم) رہ سکتا ہے ہاں جن لوگوں کے ساتھ تم نے مسجد محترم (یعنی خانہ کعبہ) کے نزدیک عہد کیا ہے اگر وہ (اپنے عہد پر) قائم رہیں تو تم بھی اپنے قول وقرار (پر) قائم رہو۔ بےشک خدا پرہیز گاروں کو دوست رکھتا ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:7
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جنہوں نے خدا سے عہد کیا تھا کہ اگر وہ ہم کو اپنی مہربانی سے (مال) عطا فرمائے گا تو ہم ضرور خیرات کیا کریں گے اور نیک کاروں میں ہو جائیں گے

    سورہ توبہ، آیت 9:75
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب خدا سے عہد واثق کرو تو اس کو پورا کرو اور جب پکی قسمیں کھاؤ تو اُن کو مت توڑو کہ تم خدا کو اپنا ضامن مقرر کرچکے ہو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو جانتا ہے

    سورہ نحل، آیت 16:91
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    حالانکہ پہلے خدا سے اقرار کر چکے تھے کہ پیٹھ نہیں پھریں گے۔ اور خدا سے (جو) اقرار (کیا جاتا ہے اُس کی) ضرور پرسش ہوگی

    سورہ احزاب، آیت 33:15
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنوں میں کتنے ہی ایسے شخص ہیں کہ جو اقرار اُنہوں نے خدا سے کیا تھا اس کو سچ کر دکھایا۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جو اپنی نذر سے فارغ ہوگئے اور بعض ایسے ہیں کہ انتظار کر رہے ہیں اور اُنہوں نے (اپنے قول کو) ذرا بھی نہیں بدلا

    سورہ احزاب، آیت 33:23
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے بیعت کرتے ہیں۔ خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے۔ پھر جو عہد کو توڑے تو عہد توڑنے کا نقصان اسی کو ہے۔ اور جو اس بات کو جس کا اس نے خدا سے عہد کیا ہے پورا کرے تو وہ اسے عنقریب اجر عظیم دے گا

    سورہ فتح، آیت 48:10