مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فتح، آیت 20

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وعدكم الله مغانم كثيرة تاخذونها فعجل لكم هذه وكف ايدي الناس عنكم ولتكون اية للمؤمنين ويهديكم صراطا مستقيما

خدا نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ فرمایا کہ تم ان کو حاصل کرو گے سو اس نے غنیمت کی تمہارے لئے جلدی فرمائی اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے۔ غرض یہ تھی کہ یہ مومنوں کے لئے (خدا کی) قدرت کا نمونہ ہو اور وہ تم کو سیدھے رستے پر چلائے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 20
  • پارہ 26
  • صفحہ 513

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آگے چل کر بیشمار غنیمتیں ملنے والی ہیں ان میں کا یہ ایک حصہ غزوہ خیبر میں دلوا دیا۔ یعنی عام لڑائی نہ ہونے دی۔ اور حدیبیہ یا خیبر میں کفار کے ہاتھوں سے تم کو کچھ ضرر نہ پہنچنے دیا اور تمہاری غیبت میں تمہارے اہل و عیال وغیرہ پر کوئی دست درازی نہ کر سکا۔ یعنی مسلمان سمجھیں کہ اللہ کی قدرت کیسی ہے اور ان کا درجہ ان کے ہاں کیا ہے اور یہ کہ اسی طرح آئندہ کے وعدے بھی پورے ہو کر رہیں گے۔ یعنی اللہ کے وعدوں پر وثوق اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَعَدَكُمُوعدہ کیا تم سےwaʿadakumu
  2. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  3. مَغَانِمَغنیمتوں کاmaghānima
  4. كَثِيرَةًۭبہت سیkathīratan
  5. تَأْخُذُونَهَاتم لو گے ان کوtakhudhūnahā
  6. فَعَجَّلَتو اس نے جلدی دیfaʿajjala
  7. لَكُمْتم کوlakum
  8. هَـٰذِهِۦیہhādhihi
  9. وَكَفَّاور روک دیاwakaffa
  10. أَيْدِىَہاتھوں کوaydiya
  11. ٱلنَّاسِلوگوں کےl-nāsi
  12. عَنكُمْتم سےʿankum
  13. وَلِتَكُونَاور تاکہ ہوجائےwalitakūna
  14. ءَايَةًۭایک نشانیāyatan
  15. لِّلْمُؤْمِنِينَمومنوں کے لیےlil'mu'minīna
  16. وَيَهْدِيَكُمْاور ہدایت بخشے تم کوwayahdiyakum
  17. صِرَٰطًۭاراستے کیṣirāṭan
  18. مُّسْتَقِيمًۭاسیدھےmus'taqīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں