مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجرات، آیت 3

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين يغضون اصواتهم عند رسول الله اولئك الذين امتحن الله قلوبهم للتقوى لهم مغفرة واجر عظيم

جو لوگ پیغمبر خدا کے سامنے دبی آواز سے بولتے ہیں خدا نے ان کے دل تقویٰ کے لئے آزما لئے ہیں۔ ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 18 میں سے آیت 3
  • پارہ 26
  • صفحہ 515

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو لوگ نبی کی مجلس میں تواضع اور ادب و تعظیم سے بولتے ہیں اور نبی کی آواز کے سامنے اپنی آوازوں کو پست کرتے ہیں یہ وہ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے ادب کی تخم ریزی کے لئے پرکھ لیا ہے اور مانجھ کر خالص تقویٰ و طہارت کے واسطے تیار کر دیا ہے۔ حضرت شاہ ولی اللہ حجۃ اللہ البالغہ میں لکھتےہیں کہ چار چیزیں اعظم شعائر اللہ سے ہیں۔ قرآن، پیغمبر، کعبہ، نماز ۔ ان کی تعظیم وہ ہی کرے گا جس کا دل تقویٰ سے مالامال ہو وَ مَنۡ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. يَغُضُّونَجو پست رکھتے ہیںyaghuḍḍūna
  4. أَصْوَٰتَهُمْاپنی آوازوں کوaṣwātahum
  5. عِندَپاسʿinda
  6. رَسُولِرسولrasūli
  7. ٱللَّهِاللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)l-lahi
  8. أُو۟لَـٰٓئِكَیہیulāika
  9. ٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīna
  10. ٱمْتَحَنَجانچ لیاim'taḥana
  11. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  12. قُلُوبَهُمْان کے دلوں کوqulūbahum
  13. لِلتَّقْوَىٰ ۚتقوی کے لیےlilttaqwā
  14. لَهُمان کے لیےlahum
  15. مَّغْفِرَةٌۭبخشش ہےmaghfiratun
  16. وَأَجْرٌاور اجر ہےwa-ajrun
  17. عَظِيمٌعظیمʿaẓīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں