مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يسالونك ماذا احل لهم قل احل لكم الطيبات وما علمتم من الجوارح مكلبين تعلمونهن مما علمكم الله فكلوا مما امسكن عليكم واذكروا اسم الله عليه واتقوا الله ان الله سريع الحساب

تم سے پوچھتے ہیں کہ کون کون سی چیزیں ان کے لیے حلال ہیں (ان سے) کہہ دو کہ سب پاکیزہ چیزیں تم کو حلال ہیں اور وہ (شکار) بھی حلال ہے جو تمہارے لیے ان شکاری جانوروں نے پکڑا ہو جن کو تم نے سدھا رکھا ہو اور جس (طریق) سے خدا نے تمہیں (شکار کرنا) سکھایا ہے (اس طریق سے) تم نے ان کو سکھایا ہو تو جو شکار وہ تمہارے لئے پکڑ رکھیں اس کو کھا لیا کرو اور (شکاری جانوروں کو چھوڑتے وقت) خدا کا نام لے لیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 4
  • پارہ 6
  • صفحہ 107

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پچھلی آیات میں بہت سی حرام چیزوں کی فہرست دی گئ تو قدرتی طور پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ حلال چیزیں کیا کیا ہیں؟ اس کا جواب دے دیا کہ حلال کا دائرہ تو بہت وسیع ہے۔ چند چیزوں کو چھوڑ کر جن میں کوئی دینی یا بدنی نقصان تھا دنیا کی تمام ستھری اور پاکیزہ چیزیں حلال ہی ہیں۔ اور چونکہ شکاری جانور سے شکار کرنے کے متعلق بعض لوگوں نے خصوصیت سے سوال کیا تھا اس لئے آیت کے اگلے حصے میں اس کو تفصیلًا بتلا دیا گیا۔ شکاری کتے یا باز…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَسْـَٔلُونَكَوہ سوال کرتے ہیں آپ سےyasalūnaka
  2. مَاذَآکیا کچھmādhā
  3. أُحِلَّحلال کیا گیاuḥilla
  4. لَهُمْ ۖان کے لیےlahum
  5. قُلْکہہ دیجیےqul
  6. أُحِلَّحلال کی گئیںuḥilla
  7. لَكُمُتمہارے لیےlakumu
  8. ٱلطَّيِّبَـٰتُ ۙجو پاکیزہ چیزیں ہیںl-ṭayibātu
  9. وَمَااور جوwamā
  10. عَلَّمْتُمسکھایا تم نےʿallamtum
  11. مِّنَکوmina
  12. ٱلْجَوَارِحِشکاری جانوروں کوl-jawāriḥi
  13. مُكَلِّبِينَشکار کی تعلیم دینے والےmukallibīna
  14. تُعَلِّمُونَهُنَّتم سکھاتے ہو ان کوtuʿallimūnahunna
  15. مِمَّااس میں سے جوmimmā
  16. عَلَّمَكُمُسکھایا تم کوʿallamakumu
  17. ٱللَّهُ ۖاللہ نےl-lahu
  18. فَكُلُوا۟تو کھاؤfakulū
  19. مِمَّآاس میں سے جوmimmā
  20. أَمْسَكْنَوہ روک رکھیںamsakna
  21. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  22. وَٱذْكُرُوا۟اور ذکر کروwa-udh'kurū
  23. ٱسْمَنامis'ma
  24. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  25. عَلَيْهِ ۖاس پرʿalayhi
  26. وَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqū
  27. ٱللَّهَ ۚاللہ سےl-laha
  28. إِنَّبیشکinna
  29. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  30. سَرِيعُجلد لینے والا ہےsarīʿu
  31. ٱلْحِسَابِحسابl-ḥisābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں