مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا من يرتد منكم عن دينه فسوف ياتي الله بقوم يحبهم ويحبونه اذلة على المؤمنين اعزة على الكافرين يجاهدون في سبيل الله ولا يخافون لومة لائم ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء والله واسع عليم

اے ایمان والو اگر کوئی تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے گا تو خدا ایسے لوگ پیدا کر دے گا جن کو وہ دوست رکھے اور جسے وہ دوست رکھیں اور جو مومنوں کے حق میں نرمی کریں اور کافروں سے سختی سے پیش آئیں خدا کی راہ میں جہاد کریں اور کسی ملامت کرنے والی کی ملامت سے نہ ڈریں یہ خدا کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور الله بڑی کشائش والا اور جاننے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 54
  • پارہ 6
  • صفحہ 117

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس آیت میں اسلام کی ابدی بقا اور حفاظت کے متعلق عظیم الشان پیشگوئی کی گئ ہے۔ پچھلی آیات میں کفار کی موالات سے منع کیا گیا تھا۔ ممکن تھا کہ کوئی شخص یا قوم موالات کفار کی بدولت صریحًا اسلام سے پھر جائے جیسا کہ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمۡ فَاِنَّہٗ مِنۡہُمۡ میں تنبیہ کی گئ ہے قرآن کریم نے نہایت قوت اور صفائی سے آگاہ کر دیا کہ ایسے لوگ اسلام سے پھر کر کچھ اپنا ہی نقصان کریں گے اسلام کو کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتے حق…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. مَنجو کوئیman
  5. يَرْتَدَّپھر جائے گا۔ مرتد ہواyartadda
  6. مِنكُمْتم میں سےminkum
  7. عَنسےʿan
  8. دِينِهِۦاپنے دین سےdīnihi
  9. فَسَوْفَتو عنقریبfasawfa
  10. يَأْتِىلے آئے گاyatī
  11. ٱللَّهُاللہl-lahu
  12. بِقَوْمٍۢایک قومbiqawmin
  13. يُحِبُّهُمْوہ محبت کرے گا ان سےyuḥibbuhum
  14. وَيُحِبُّونَهُۥٓاور وہ محبت کریں گے اس سےwayuḥibbūnahu
  15. أَذِلَّةٍزیادہ نرم۔ متواضعadhillatin
  16. عَلَىپرʿalā
  17. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں پرl-mu'minīna
  18. أَعِزَّةٍزبردست۔ شدید۔ عزت والےaʿizzatin
  19. عَلَىپرʿalā
  20. ٱلْكَـٰفِرِينَکافروں پرl-kāfirīna
  21. يُجَـٰهِدُونَوہ جہاد کریں گےyujāhidūna
  22. فِىمیںfī
  23. سَبِيلِراستےsabīli
  24. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  25. وَلَااور نہیںwalā
  26. يَخَافُونَوہ ڈریں گےyakhāfūna
  27. لَوْمَةَملامت سےlawmata
  28. لَآئِمٍۢ ۚملامت کرنے والی کیlāimin
  29. ذَٰلِكَیہdhālika
  30. فَضْلُفضل ہےfaḍlu
  31. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  32. يُؤْتِيهِوہ دیتا ہے اس کوyu'tīhi
  33. مَنجس کوman
  34. يَشَآءُ ۚوہ چاہتا ہےyashāu
  35. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  36. وَٰسِعٌوسعت والا ہےwāsiʿun
  37. عَلِيمٌعلم والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں