أَذِلَّة
اسم · 4 بارمعنی: کمزور تھے · دوسرے تراجم: زیادہ نرم۔ متواضع, ذلیل, ذلت کے ساتھ
قرآن میں صورتیں
- أَذِلَّةٌ ×4
أَذِلَّة
معنی: کمزور تھے
أذلة قرآن کی 3 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: کمزور تھے · دوسرے تراجم: زیادہ نرم۔ متواضع, ذلیل, ذلت کے ساتھ
الذال واللام في التضعيف والمطابقة أصل واحد يدل على الخضوع، والاستكانة، واللين. فالذل: ضد العز. وهذه مقابلة في التضاد صحيحة، تدل على الحكمة التي خصت بها العرب دون سائر الأمم; لأن العز من العزاز، وهي الأرض الصلبة الشديدة. والذل خلاف الصعوبة. وحكي عن بعضهم أنه قال: " بعض الذل - بكسر الذال - أبقى للأهل والمال ". يقال من…
الذل: نقيض العز، ذل يذل ذلا وذلة وذلالة ومذلة، فهو ذليل بين الذل والمذلة من قوم أذلاء وأذلة وذلال؛ قال عمرو بن قميئة:
4 میں سے آیات 1–4
اور خدا نے جنگِ بدر میں بھی تمہاری مدد کی تھی اور اس وقت بھی تم بے سرو وسامان تھے پس خدا سے ڈرو (اور ان احسانوں کو یاد کرو) تاکہ شکر کرو
سورہ آلِ عمران، آیت 3:123اے ایمان والو اگر کوئی تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے گا تو خدا ایسے لوگ پیدا کر دے گا جن کو وہ دوست رکھے اور جسے وہ دوست رکھیں اور جو مومنوں کے حق میں نرمی کریں اور کافروں سے سختی سے پیش آئیں خدا کی راہ میں جہاد کریں اور کسی ملامت کرنے والی کی ملامت سے نہ ڈریں یہ خدا کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور الله بڑی کشائش والا اور جاننے والا ہے
سورہ مائدہ، آیت 5:54اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی شہر میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو تباہ کر دیتے ہیں اور وہاں کے عزت والوں کو ذلیل کر دیا کرتے ہیں اور اسی طرح یہ بھی کریں گے
سورہ نمل، آیت 27:34ان کے پاس واپس جاؤ ہم ان پر ایسے لشکر سے حملہ کریں گے جس کے مقابلے کی ان میں طاقت نہ ہوگی اور ان کو وہاں سے بےعزت کرکے نکال دیں گے اور وہ ذلیل ہوں گے
سورہ نمل، آیت 27:37