مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 65

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولو ان اهل الكتاب امنوا واتقوا لكفرنا عنهم سيئاتهم ولادخلناهم جنات النعيم

اور اگر اہل کتاب ایمان لاتے اور پرہیز گاری کرتے تو ہم ان سے ان کے گناہ محو کر دیتے اور ان کو نعمت کے باغوں میں داخل کرتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 65
  • پارہ 6
  • صفحہ 119

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی باوجود ایسےشدید جرائم اور سخت شرارتوں کے اگر اب بھی اہل کتاب اپنے رویہ سے تائب ہو کر نبی کریم ﷺ اور قرآن پر ایمان لے آتے اور تقویٰ اختیار کر لیتے تو دروازہ توبہ کا بند نہیں ہوا۔ حق تعالیٰ کمال فضل و رحمت سے ان کو اخروی و دنیوی نعمتوں سے سرفراز فرما دیتا۔ اس کی رحمت بڑے سے بڑے مجرم کو بھی جب وہ شرمسار اور معترف ہو کر آئے مایوس نہیں کرتی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَوْاور اگرwalaw
  2. أَنَّبیشکanna
  3. أَهْلَاہلahla
  4. ٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābi
  5. ءَامَنُوا۟ایمان لاتےāmanū
  6. وَٱتَّقَوْا۟اور تقوی اختیار کرتےwa-ittaqaw
  7. لَكَفَّرْنَاالبتہ دور کردیتے ہمlakaffarnā
  8. عَنْهُمْان سےʿanhum
  9. سَيِّـَٔاتِهِمْان کی برائیاںsayyiātihim
  10. وَلَأَدْخَلْنَـٰهُمْاور البتہ ہم داخل کرتے ان کوwala-adkhalnāhum
  11. جَنَّـٰتِبھرے باغات میںjannāti
  12. ٱلنَّعِيمِنعمتوںl-naʿīmi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں