مواد پر جائیں
Quran Maqasid

حَبْل

قرآن میں حبل

معنی: رسی کو

حبل قرآن کی 5 سورتوں کی 6 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
6
سورتیں
5
مادّہ
ح ب ل

حَبْل

اسم · 7 بار

معنی: رسی کو · دوسرے تراجم: ساتھ رسی کے, اور رسی کے, ان کی رسیاں, اپنی رسیاں

قرآن میں صورتیں

  • بِحَبْلِ ×2
  • حِبَالُهُمْ ×2
  • حَبْلِ ×2
  • وَحَبْلٍ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحبل معروف، قال عز وجل: في جيدها حبل من مسد [المسد/ 5] ، وشبه به من حيث الهيئة حبل الوريد وحبل العاتق، والحبل:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الحبل: معروف، وجمعه حبال. قال تعالى: ﴿فإذا حبالهم﴾ [طه: 66]. ثم يتجوز به عن كل وصلة، فيقال: بيننا حبال أي قرابة ووصل. ومنه سمي كتاب الله: حبل الله في قوله: ﴿واعتصموا بحبل الله جميعا﴾ [آل عمران 103]. قال ابن عباس: القرآن؛ لأنه وصلة بين العباد وبين ربهم تعالى. وفي الحديث: "كتاب الله حبل ممدود من السماء إلى الأرض، طرفه…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح ب ل پر مکمل اندراجات

حبل والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور سب مل کر خدا کی (ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اور خدا کی اس مہربانی کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی اور تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو خدا نے تم کو اس سے بچا لیا اس طرح خدا تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:103
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ جہاں نظر آئیں گے ذلت (کو دیکھو گے کہ) ان سے چمٹ رہی ہے بجز اس کے کہ یہ خدا اور (مسلمان) لوگوں کی پناہ میں آ جائیں اور یہ لوگ خدا کے غضب میں گرفتار ہیں اور ناداری ان سے لپٹ رہی ہے یہ اس لیے کہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتےتھے اور (اس کے) پیغمبروں کو ناحق قتل کر دیتے تھے یہ اس لیے کہ یہ نافرمانی کیے جاتے اور حد سے بڑھے جاتے تھے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:112
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    موسیٰ نے کہا نہیں تم ہی ڈالو۔ (جب انہوں نے چیزیں ڈالیں) تو ناگہاں ان کی رسیاں اور لاٹھیاں موسی کے خیال میں ایسی آنے لگیں کہ وہ (میدان) میں ادھر اُدھر دوڑ رہی ہیں

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:66
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے

    سورہ شعراء، آیت 26:44
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا ہے اور جو خیالات اس کے دل میں گزرتے ہیں ہم ان کو جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی رگ جان سے بھی اس سے زیادہ قریب ہیں

    سورہ ق، آیت 50:16
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی

    سورہ لہب، آیت 111:5