مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ذاریات، آیت 29

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاقبلت امراته في صرة فصكت وجهها وقالت عجوز عقيم

تو ابراہیمؑ کی بیوی چلاّتی آئی اور اپنا منہ پیٹ کر کہنے لگی کہ (اے ہے ایک تو) بڑھیا اور (دوسرے) بانجھ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 60 میں سے آیت 29
  • پارہ 26
  • صفحہ 521

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت سارہؓ حضرت ابراہیمؑ کی بیوی ایک طرف گوشہ میں کھڑی سن رہی تھیں۔ لڑکے کی بشارت سن کر چلاتی ہوئی دوسری طرف متوجہ ہوئیں اور تعجب سے پیشانی پر ہاتھ مار کرکہنے لگیں کہ (کیا خوب) ایک بڑھیا بانجھ جس کے جوانی میں اولاد نہ ہوئی۔ اب بڑھاپے میں بچہ جنے گی؟

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَقْبَلَتِتو آگے بڑھیfa-aqbalati
  2. ٱمْرَأَتُهُۥاس کی بیویim'ra-atuhu
  3. فِىمیںfī
  4. صَرَّةٍۢحیرت (میں)ṣarratin
  5. فَصَكَّتْتو ہاتھ ماراfaṣakkat
  6. وَجْهَهَااپنے چہرے پرwajhahā
  7. وَقَالَتْاور کہنے لگیwaqālat
  8. عَجُوزٌبڑھیاʿajūzun
  9. عَقِيمٌۭبانجھʿaqīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں