مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نجم، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكم من ملك في السماوات لا تغني شفاعتهم شيئا الا من بعد ان ياذن الله لمن يشاء ويرضى

اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 62 میں سے آیت 26
  • پارہ 27
  • صفحہ 526

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان بتوں کی تو حقیقت کیا ہے آسمان کے رہنے والے مقرب فرشتوں کی سفارش بھی کچھ کام نہیں دے سکتی۔ ہاں اللہ ہی جس کے حق میں سفارش کرنے کا حکم دے اور اس سے راضی ہو تو وہاں سفارش بیشک کام دے گی۔ ظاہر ہے کہ اس نے نہ بتوں کو سفارش کا حکم دیا اور نہ وہ کفار سے راضی ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَكَماور کتنے ہیwakam
  2. مِّنمیںmin
  3. مَّلَكٍۢفرشتے ہیںmalakin
  4. فِىمیںfī
  5. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  6. لَانہlā
  7. تُغْنِىکام آئے گیtugh'nī
  8. شَفَـٰعَتُهُمْان کی سفارشshafāʿatuhum
  9. شَيْـًٔاکچھ بھیshayan
  10. إِلَّامگرillā
  11. مِنۢاس کےmin
  12. بَعْدِبعد کہbaʿdi
  13. أَنan
  14. يَأْذَنَاجازت دےyadhana
  15. ٱللَّهُاللہl-lahu
  16. لِمَنجس کے لیےliman
  17. يَشَآءُچاہے اورyashāu
  18. وَيَرْضَىٰٓوہ راضی ہوجائےwayarḍā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں