مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حدید، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

سابقوا الى مغفرة من ربكم وجنة عرضها كعرض السماء والارض اعدت للذين امنوا بالله ورسله ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء والله ذو الفضل العظيم

(بندو) اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی (طرف) جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کا سا ہے۔ اور جو ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو خدا پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں لپکو۔ یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 21
  • پارہ 27
  • صفحہ 540

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی موت سے پہلے وہ سامان کر لو جس سے کوتاہیاں معاف ہوں اور بہشت ملے۔ اس کام میں سستی اور دیر کرنا مناسب نہیں۔ یعنی آسمان اور زمین دونوں کو اگر ملا کر رکھا جائے تو اسکے برابر جنت کا عرض ہو گا۔ طول کتنا ہو گا؟ یہ اللہ ہی جانے۔ یعنی ایمان و عمل بیشک حصول جنت کے اسباب ہیں۔ لیکن حقیقت میں ملتی ہے اللہ کے فضل سے۔ اس کا فضل نہ ہو تو سزا سے چھوٹنا ہی مشکل ہے۔ جنت ملنے کا تو ذکر کیا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. سَابِقُوٓا۟ایک دوسرے سے آگے بڑھوsābiqū
  2. إِلَىٰطرفilā
  3. مَغْفِرَةٍۢبخشش کیmaghfiratin
  4. مِّنسےmin
  5. رَّبِّكُمْاپنے رب کی طرفrabbikum
  6. وَجَنَّةٍاور جنت کی طرفwajannatin
  7. عَرْضُهَااس کی وسعت۔ چوڑائیʿarḍuhā
  8. كَعَرْضِعرض کی طرح ہے۔ وسعت کی طرح ہےkaʿarḍi
  9. ٱلسَّمَآءِآسمان کےl-samāi
  10. وَٱلْأَرْضِاور زمین کےwal-arḍi
  11. أُعِدَّتْتیار کی گئی ہےuʿiddat
  12. لِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīna
  13. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  14. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  15. وَرُسُلِهِۦ ۚاور اس کے رسولوں پرwarusulihi
  16. ذَٰلِكَیہdhālika
  17. فَضْلُفضل ہےfaḍlu
  18. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  19. يُؤْتِيهِوہ عطا کرتا ہے اسےyu'tīhi
  20. مَنجس کوman
  21. يَشَآءُ ۚوہ چاہتا ہےyashāu
  22. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  23. ذُووالا ہےdhū
  24. ٱلْفَضْلِفضلl-faḍli
  25. ٱلْعَظِيمِبڑےl-ʿaẓīmi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں