مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سابِق

قرآن میں سابق

معنی: اور آگے جانے والے۔ سبقت لے جانے والے

سابق قرآن کی 7 سورتوں کی 7 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
7
سورتیں
7
مادّہ
س ب ق

سابِق

اسم · 7 بار

معنی: اور آگے جانے والے۔ سبقت لے جانے والے · دوسرے تراجم: آگے بڑھنے والے ہیں۔ سبقت کرنے والے ہیں, سبقت لے جانے والے, سبقت لے جانے والے ہیں۔ آگے بڑھنے والے ہیں, سبقت لے جانے والی ہے

قرآن میں صورتیں

  • وَٱلسَّٰبِقُونَ ×2
  • سَابِقٌۢ ×2
  • سَٰبِقُونَ ×1
  • سَٰبِقِينَ ×1
  • ٱلسَّٰبِقُونَ ×1

سابِقُ

فعل · 1 بار

معنی: ایک دوسرے سے آگے بڑھو

قرآن میں صورتیں

  • سَابِقُوٓا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل السبق: التقدم في السير، نحو:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فالسابقات سبقا﴾ [النازعات: 40] عنى بها الخيل العادية في الجهاد. وقيل: هم الملائكة، بأنهم يسبقون الجن باستماع الوحي. والسبق: أصله التقدم في السير، ثم يعبر بذلك عن التقدم إلى الأشياء أعيانا كانت أو معاني.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س ب ق پر مکمل اندراجات

سابق والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں نے سبقت کی (یعنی سب سے) پہلے (ایمان لائے) مہاجرین میں سے بھی اور انصار میں سے بھی۔ اور جنہوں نے نیکو کاری کے ساتھ ان کی پیروی کی خدا ان سے خوش ہے اور وہ خدا سے خوش ہیں اور اس نے ان کے لیے باغات تیار کئے ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:100
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی لوگ نیکیوں میں جلدی کرے اور یہی اُن کے لئے آگے نکل جاتے ہیں

    سورہ مومنون، آیت 23:61
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی (ہلاک کر دیا) اور اُن کے پاس موسٰی کھلی نشانی لےکر آئے تو وہ ملک میں مغرور ہوگئے اور ہمارے قابو سے نکل جانے والے نہ تھے

    سورہ عنکبوت، آیت 29:39
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہم نے ان لوگوں کو کتاب کا وارث ٹھیرایا جن کو اپنے بندوں میں سے برگزیدہ کیا۔ تو کچھ تو ان میں سے اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں۔ اور کچھ میانہ رو ہیں۔ اور کچھ خدا کے حکم سے نیکیوں میں آگے نکل جانے والے ہیں۔ یہی بڑا فضل ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:32
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے۔ اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں

    سورہ یٰسین، آیت 36:40
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں

    سورہ واقعہ، آیت 56:10
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (بندو) اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی (طرف) جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کا سا ہے۔ اور جو ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو خدا پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں لپکو۔ یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

    سورہ حدید، آیت 57:21