مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 145

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل لا اجد في ما اوحي الي محرما على طاعم يطعمه الا ان يكون ميتة او دما مسفوحا او لحم خنزير فانه رجس او فسقا اهل لغير الله به فمن اضطر غير باغ ولا عاد فان ربك غفور رحيم

کہو کہ جو احکام مجھ پر نازل ہوئے ہیں ان میں کوئی چیز جسے کھانے والا کھائے حرام نہیں پاتا بجز اس کے کہ وہ مرا ہوا جانور یا بہتا لہو یا سور کا گوشت کہ یہ سب ناپاک ہیں یا کوئی گناہ کی چیز ہو کہ اس پر خدا کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو اور اگر کوئی مجبور ہو جائے لیکن نہ تو نافرمانی کرے اور نہ حد سے باہر نکل جائے تو تمہارا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 145
  • پارہ 8
  • صفحہ 147

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت شاہ صاحبؒ فرماتے ہیں "یعنی جن جانوروں کا کھانا دستور ہے ان میں سے یہ ہی حرام ہے"۔ اس آیت میں کفار کو یہ بتلانا ہے کہ جو چیزیں اوپر مذکور ہوئیں حلال تھیں جن کو تم نےحرام بنا لیا اب وہ چیزیں بتلائی جاتی ہیں جو واقعی حرام ہیں اور تم ان کو حلال سمجھتے ہو۔ باقی مضمون آیت کی تفسیر و توضیح سورہ مائدہ کے شروع میں حُرِّمَتۡ عَلَیۡکُمُ الۡمَیۡتَۃُ وَ الدَّمُ وَ لَحۡمُ الۡخِنۡزِیۡرِ (المائدہ۔۳) الخ کے نیچے گذر چکی ہے وہاں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلکہہ دیجئےqul
  2. لَّآنہیںlā
  3. أَجِدُمیں پاتاajidu
  4. فِىمیںfī
  5. مَآاس (میں) سے جوmā
  6. أُوحِىَوحی کیا گیاūḥiya
  7. إِلَىَّمیری طرفilayya
  8. مُحَرَّمًاحرام شدہmuḥarraman
  9. عَلَىٰاوپرʿalā
  10. طَاعِمٍۢکسی کھانے والے کےṭāʿimin
  11. يَطْعَمُهُۥٓوہ کھاتا ہے اس کوyaṭʿamuhu
  12. إِلَّآمگرillā
  13. أَنیہ کہan
  14. يَكُونَوہ ہوyakūna
  15. مَيْتَةًمردارmaytatan
  16. أَوْیاaw
  17. دَمًۭاخونdaman
  18. مَّسْفُوحًابہتا ہواmasfūḥan
  19. أَوْیاaw
  20. لَحْمَگوشتlaḥma
  21. خِنزِيرٍۢخنزیر کاkhinzīrin
  22. فَإِنَّهُۥتو بیشک وہfa-innahu
  23. رِجْسٌناپاک ہےrij'sun
  24. أَوْیاaw
  25. فِسْقًاہو وہ نافرمانیfis'qan
  26. أُهِلَّپکارا گیاuhilla
  27. لِغَيْرِواسطے غیرlighayri
  28. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  29. بِهِۦ ۚساتھ اس کے / جس کوbihi
  30. فَمَنِتو جو کوئیfamani
  31. ٱضْطُرَّمجبور کیا گیاuḍ'ṭurra
  32. غَيْرَنہghayra
  33. بَاغٍۢسرکشی کرنے والاbāghin
  34. وَلَااور نہwalā
  35. عَادٍۢحد سے بڑھنے والاʿādin
  36. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  37. رَبَّكَتیرا ربrabbaka
  38. غَفُورٌۭغفورghafūrun
  39. رَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں