مواد پر جائیں
Quran Maqasid

رِجْس

قرآن میں رجس

معنی: گندگی ہیں

رجس قرآن کی 7 سورتوں کی 9 آیات میں 10 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
10
آیات
9
سورتیں
7
مادّہ
ر ج س

رِجْس

اسم · 10 بار

معنی: گندگی ہیں · دوسرے تراجم: عذاب کو / نجاست کو, ناپاک ہے, گندگی / ناراضگی, نجاست میں

قرآن میں صورتیں

  • رِجْسٌ ×4
  • ٱلرِّجْسَ ×4
  • رِجْسًا ×1
  • رِجْسِهِمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الرجس: الشيء القذر، يقال: رجل رجس، ورجال أرجاس. قال تعالى: رجس من عمل الشيطان

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿إنما يريد الله ليذهب عنكم الرجس أهل البيت﴾ [الأحزاب: 33] الرجس: اسم لكل متقذر ثم استعمل في الأفعال القبيحة. يقال: رجل رجس ورجال أرجاس. وهو على أربعة أوجه: إما من حيث الطبع، وإما من حيث العقل، وإما من حيث الشرع، وإما من كل ذلك؛ كالميتة فإنها تعاف طبعا وعقلا وشرعا. والرجس من جهة الشرع الخمر والميسر. وقيل:…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ر ج س پر مکمل اندراجات

رجس والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے ایمان والو! شراب اور جوا اور بت اور پاسے (یہ سب) ناپاک کام اعمال شیطان سے ہیں سو ان سے بچتے رہنا تاکہ نجات پاؤ

    سورہ مائدہ، آیت 5:90
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو جس شخص کو خدا چاہتا ہے کہ ہدایت بخشے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ اور گھٹا ہوا کر دیتا ہے گویا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے اس طرح خدا ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے عذاب بھیجتا ہے

    سورہ انعام، آیت 6:125
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہو کہ جو احکام مجھ پر نازل ہوئے ہیں ان میں کوئی چیز جسے کھانے والا کھائے حرام نہیں پاتا بجز اس کے کہ وہ مرا ہوا جانور یا بہتا لہو یا سور کا گوشت کہ یہ سب ناپاک ہیں یا کوئی گناہ کی چیز ہو کہ اس پر خدا کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو اور اگر کوئی مجبور ہو جائے لیکن نہ تو نافرمانی کرے اور نہ حد سے باہر نکل جائے تو تمہارا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ انعام، آیت 6:145
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہود نے کہا تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر عذاب اور غضب کا (نازل ہونا) مقرر ہو چکا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (اپنی طرف سے) رکھ لئے ہیں۔ جن کی خدا نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ تو تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

    سورہ اعراف، آیت 7:71
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تم ان کے پاس لوٹ کر جاؤ گے تو تمہارے روبرو خدا کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو سو اُن کی طرف التفات نہ کرنا۔ یہ ناپاک ہیں اور جو یہ کام کرتے رہے ہیں اس کے بدلہ ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:95
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن کے دلوں میں مرض ہے، ان کے حق میں خبث پر خبث زیادہ کیا اور وہ مرے بھی تو کافر کے کافر

    سورہ توبہ، آیت 9:125
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    حالانکہ کسی شخص کو قدرت نہیں ہے کہ خدا کے حکم کے بغیر ایمان لائے۔ اور جو لوگ بےعقل ہیں ان پر وہ (کفر وذلت کی) نجاست ڈالتا ہے

    سورہ یونس، آیت 10:100
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ (ہمارا حکم ہے) جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے تو یہ پروردگار کے نزدیک اس کے حق میں بہتر ہے۔ اور تمہارے لئے مویشی حلال کردیئے گئے ہیں۔ سوا ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں تو بتوں کی پلیدی سے بچو اور جھوٹی بات سے اجتناب کرو

    سورہ حج، آیت 22:30
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور جس طرح (پہلے) جاہلیت (کے دنوں) میں اظہار تجمل کرتی تھیں اس طرح زینت نہ دکھاؤ۔ اور نماز پڑھتی رہو اور زکوٰة دیتی رہو اور خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتی رہو۔ اے (پیغمبر کے) اہل بیت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی (کا میل کچیل) دور کردے اور تمہیں بالکل پاک صاف کردے

    سورہ احزاب، آیت 33:33