مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 144

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن الابل اثنين ومن البقر اثنين قل الذكرين حرم ام الانثيين اما اشتملت عليه ارحام الانثيين ام كنتم شهداء اذ وصاكم الله بهذا فمن اظلم ممن افترى على الله كذبا ليضل الناس بغير علم ان الله لا يهدي القوم الظالمين

اور دو (دو) اونٹوں میں سے اور دو (دو) گایوں میں سے (ان کے بارے میں بھی ان سے) پوچھو کہ (خدا نے) دونوں (کے) نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں (کی) مادنیوں کو یا جو بچہ مادنیوں کے پیٹ میں لپٹ رہا ہو اس کو بھلا جس وقت خدا نے تم کو اس کا حکم دیا تھا تم اس وقت موجود تھے؟ تو اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے تاکہ اِز راہ بے دانشی لوگوں کو گمراہ کرے کچھ شک نہیں کہ خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 144
  • پارہ 8
  • صفحہ 147

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اشیاء کی تحلیل و تحریم محض خدا کے حکم سے ہو سکتی ہے اور خدا کا حکم یا بواسطہ انبیاء پہنچے گا یا بلاواسطہ حق تعالیٰ کسی کو مخاطب فرمائے تو اسے معلوم ہو۔ یہاں دونوں صورتیں منفی ہیں۔ پہلی شق کے انتفاء پر نَبِّئُوْنِیْ بِعِلْمٍ الخ میں اور دوسری کی نفی پر اَمْ کُنْتُمْ شُھَدَآءَ اِذْ وَصّٰکُمُ الخ میں متنبہ فرمایا ہے۔ پھر مشرکین کےدعاوی میں افتراء و اضلال کےسواء اور کیا چیز باقی رہ گئ۔ بلاشبہ اس سے زیادہ ظالم کوئی نہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنَاور سےwamina
  2. ٱلْإِبِلِاونٹ میںl-ibili
  3. ٱثْنَيْنِدوith'nayni
  4. وَمِنَاور سےwamina
  5. ٱلْبَقَرِگائے (میں سے)l-baqari
  6. ٱثْنَيْنِ ۗدوith'nayni
  7. قُلْکہہ دیجئےqul
  8. ءَآلذَّكَرَيْنِکیا دو مذکر کو / کیا دو نر کوāldhakarayni
  9. حَرَّمَاس نے حرام کیاḥarrama
  10. أَمِیاami
  11. ٱلْأُنثَيَيْنِدو مادہ کوl-unthayayni
  12. أَمَّایا وہ جوammā
  13. ٱشْتَمَلَتْمشتمل ہیںish'tamalat
  14. عَلَيْهِجس پرʿalayhi
  15. أَرْحَامُرحمarḥāmu
  16. ٱلْأُنثَيَيْنِ ۖدو مادہ کےl-unthayayni
  17. أَمْیاam
  18. كُنتُمْتھے تمkuntum
  19. شُهَدَآءَگواہshuhadāa
  20. إِذْجبidh
  21. وَصَّىٰكُمُوصیت کی تم کوwaṣṣākumu
  22. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  23. بِهَـٰذَا ۚاس کیbihādhā
  24. فَمَنْتو کونfaman
  25. أَظْلَمُزیادہ بڑا ظالم ہےaẓlamu
  26. مِمَّنِاس سے جوmimmani
  27. ٱفْتَرَىٰگھڑ لےif'tarā
  28. عَلَىپرʿalā
  29. ٱللَّهِاللہ پرl-lahi
  30. كَذِبًۭاجھوٹkadhiban
  31. لِّيُضِلَّتاکہ بھٹکا دےliyuḍilla
  32. ٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsa
  33. بِغَيْرِبغیرbighayri
  34. عِلْمٍ ۗعلم کےʿil'min
  35. إِنَّبیشکinna
  36. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  37. لَانہیںlā
  38. يَهْدِىہدایت دیتاyahdī
  39. ٱلْقَوْمَلوگوں کوl-qawma
  40. ٱلظَّـٰلِمِينَظالم لوگو کوl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں