مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 161

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل انني هداني ربي الى صراط مستقيم دينا قيما ملة ابراهيم حنيفا وما كان من المشركين

کہہ دو کہ مجھے میرے پروردگار نے سیدھا رستہ دکھا دیا ہے (یعنی دین صحیح) مذہب ابراہیم کا جو ایک (خدا) ہی کی طرف کے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 161
  • پارہ 8
  • صفحہ 150

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ایک خدا ہی کا ہو رہا تھا۔ یعنی تم دین میں جتنی چاہو راہیں نکالو اور جس قدر معبود چاہو ٹھہرا لو۔ مجھ کو تو میرا پروردگار صراط مستقیم بتلا چکا اور وہ ہی خالص توحید اور کامل تفویض و توکل کا راستہ ہے جس پر موحد اعظم ابوالانبیاء ابراہیم خلیل اللہ بڑے زور شور سے چلے جن کا نام آج بھی تمام عرب اور کل ادیان سماویہ غایت عظمت و احترام سے لیتے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجئےqul
  2. إِنَّنِىبیشک مجھےinnanī
  3. هَدَىٰنِىہدایت دی مجھ کوhadānī
  4. رَبِّىٓمیرے رب نےrabbī
  5. إِلَىٰطرفilā
  6. صِرَٰطٍۢراستے کےṣirāṭin
  7. مُّسْتَقِيمٍۢسیدھےmus'taqīmin
  8. دِينًۭاایسے دین کیdīnan
  9. قِيَمًۭاجو بالکل درست ہےqiyaman
  10. مِّلَّةَجو طریقہ ہےmillata
  11. إِبْرَٰهِيمَابراہیم کاib'rāhīma
  12. حَنِيفًۭا ۚجو یکسو تھےḥanīfan
  13. وَمَااور نہwamā
  14. كَانَتھےkāna
  15. مِنَان میں سےmina
  16. ٱلْمُشْرِكِينَجو مشرک ہیں/ مشرکین میں سےl-mush'rikīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں