مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 70

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وذر الذين اتخذوا دينهم لعبا ولهوا وغرتهم الحياة الدنيا وذكر به ان تبسل نفس بما كسبت ليس لها من دون الله ولي ولا شفيع وان تعدل كل عدل لا يؤخذ منها اولئك الذين ابسلوا بما كسبوا لهم شراب من حميم وعذاب اليم بما كانوا يكفرون

اور جن لوگوں نے اپنےدین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے ان سے کچھ کام نہ رکھو ہاں اس (قرآن) کے ذریعے سے نصیحت کرتے رہو تاکہ (قیامت کے دن) کوئی اپنے اعمال کی سزا میں ہلاکت میں نہ ڈالا جائے (اس روز) خدا کےسوا نہ تو کوئی اس کا دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا۔ اور اگر وہ ہر چیز (جو روئے زمین پر ہے بطور) معاوضہ دینا چاہے تو وہ اس سے قبول نہ ہو یہی لوگ ہیں کہ اپنے اعمال کے وبال میں ہلاکت میں ڈالے گئے ان کے لئے پینے کو کھولتا ہوا پانی اور دکھ دینے والا عذاب ہے اس لئے کہ کفر کرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 70
  • پارہ 7
  • صفحہ 136

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اپنے اس دین کو جس کا قبول کرنا ان کے ذمہ فرض تھا اور وہ مذہب اسلام ہے۔ دنیا کی لذتوں میں مست ہو کر عاقبت کو بھلا بیٹھے۔ یعنی ایسےلوگوں کو جو تکذیب و استہزاء کی کوتوت میں پکڑے گئے ہوں نہ کوئی حمایتی ملے گا جو مدد کر کے زبردستی عذاب الہٰی سے چھڑا لے اور نہ کوئی سفارش کرنے والا ہو گا جو سعی و سفارش سےکام نکال دے۔ اور نہ کسی قسم کا فدیہ اور معاوضہ قبول کیا جائے گا اگر بالفرض ایک مجرم دنیا بھر کے معاوضے دے کر چھوٹنا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَذَرِاور چھوڑ دوwadhari
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  3. ٱتَّخَذُوا۟جنہوں نے بنا لیاittakhadhū
  4. دِينَهُمْاپنے دین کوdīnahum
  5. لَعِبًۭاکھیلlaʿiban
  6. وَلَهْوًۭااور تماشاwalahwan
  7. وَغَرَّتْهُمُاور دھوکے میں ڈالاwagharrathumu
  8. ٱلْحَيَوٰةُزندگی نےl-ḥayatu
  9. ٱلدُّنْيَا ۚدنیا کیl-dun'yā
  10. وَذَكِّرْاور نصیحت کروwadhakkir
  11. بِهِۦٓساتھ اس کےbihi
  12. أَن(مبادا) کہan
  13. تُبْسَلَگرفتار ہوجائےtub'sala
  14. نَفْسٌۢکوئی نفسnafsun
  15. بِمَابوجہ اس کےbimā
  16. كَسَبَتْجو کمائی کی اس نےkasabat
  17. لَيْسَنہیںlaysa
  18. لَهَااس کے لیےlahā
  19. مِنکےmin
  20. دُونِسواdūni
  21. ٱللَّهِاللہl-lahi
  22. وَلِىٌّۭکوئی ولایتwaliyyun
  23. وَلَااور نہwalā
  24. شَفِيعٌۭکوئی سفارشیshafīʿun
  25. وَإِناور اگرwa-in
  26. تَعْدِلْوہ بدلہ دےtaʿdil
  27. كُلَّہر طرح کاkulla
  28. عَدْلٍۢبدلہʿadlin
  29. لَّانہlā
  30. يُؤْخَذْلیا جائے گاyu'khadh
  31. مِنْهَآ ۗاس سےmin'hā
  32. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی وہulāika
  33. ٱلَّذِينَلوگ ہیں جوalladhīna
  34. أُبْسِلُوا۟ہلاک کردیے گئے۔ محروم کردیے گئےub'silū
  35. بِمَابوجہ اس کےbimā
  36. كَسَبُوا۟ ۖجو انہوں نے کمائی کیkasabū
  37. لَهُمْان کے لیےlahum
  38. شَرَابٌۭپینا ہےsharābun
  39. مِّنْمیں سےmin
  40. حَمِيمٍۢکھولتے ہوئے پانیḥamīmin
  41. وَعَذَابٌاور عذابwaʿadhābun
  42. أَلِيمٌۢدردناکalīmun
  43. بِمَابوجہ اس کےbimā
  44. كَانُوا۟جو وہ تھےkānū
  45. يَكْفُرُونَکفر کرتےyakfurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں