يَلْعَبْ
فعل · 9 بارمعنی: وہ کھیلتے پھریں · دوسرے تراجم: کھیل رہے ہوں, اور کھیل رہے۔ دل لگی کررہے, اور کھیلے, کھیل رہے ہوتے ہیں
قرآن میں صورتیں
- يَلْعَبُونَ ×5
- وَيَلْعَبُوا۟ ×2
- وَنَلْعَبُ ×1
- وَيَلْعَبْ ×1
يَلْعَبْ
معنی: وہ کھیلتے پھریں
يلعب قرآن کی 9 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: وہ کھیلتے پھریں · دوسرے تراجم: کھیل رہے ہوں, اور کھیل رہے۔ دل لگی کررہے, اور کھیلے, کھیل رہے ہوتے ہیں
أصل الكلمة اللعاب، وهو البزاق السائل، وقد لعب يلعب لعبا : سال لعابه، ولعب فلان: إذا كان فعله غير قاصد به مقصدا صحيحا، يلعب لعبا. قال: وما هذه الحياة الدنيا إلا لهو ولعب
قوله تعالى: ﴿وما هذه الحياة الدنيا إلا لهو ولعب﴾ [العنكبوت: 64] اللعب فعل ما لا فائدة فيه. وقيل: ما فعل من غير قصد صحيح، وهو بمعنى الهزل، فهو ضد الجد، وقيل: اللعب: كل عمل لا يجري على فاعله نفعا، ويقال من هذا: لعب - بالكسر - يلعب - بالفتح - لعبا وأما لعب - بالفتح - يلعب فمعناه سال لعابه.
9 میں سے آیات 1–9
اور ان لوگوں نے خدا کی قدر جیسی جاننی چاہیئے تھی نہ جانی۔ جب انہوں نے کہا کہ خدا نے انسان پر (وحی اور کتاب وغیرہ) کچھ بھی نازل نہیں کیا۔ کہو جو کتاب موسیٰ لے کر آئے تھے اسے کس نے نازل کیا تھا جو لوگوں کے لئے نور اور ہدایت تھی اور جسے تم نے علیحدہ علیحدہ اوراق (پر نقل) کر رکھا ہے ان (کے کچھ حصے) کو تو ظاہر کرتے ہو اور اکثر کو چھپاتے ہو۔ اور تم کو وہ باتیں سکھائی گئیں جن کو نہ تم جانتے تھے اور نہ تمہارے باپ دادا۔ کہہ دو (اس کتاب کو) خدا ہی نے (نازل کیا تھا) پھر ان کو چھوڑ دیا کہ اپنی بیہودہ بکواس میں کھیلتے رہیں
سورہ انعام، آیت 6:91اور کیا اہلِ شہر اس سے نڈر ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آ نازل ہو اور وہ کھیل رہے ہوں
سورہ اعراف، آیت 7:98اور اگر تم ان سے (اس بارے میں) دریافت کرو تو کہیں گے ہم تو یوں ہی بات چیت اور دل لگی کرتے تھے۔ کہو کیا تم خدا اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ہنسی کرتے تھے
سورہ توبہ، آیت 9:65کل اسے ہمارے ساتھ بھیج دیجیئے کہ خوب میوے کھائے اور کھیلے کودے۔ ہم اس کے نگہبان ہیں
سورہ یوسف، آیت 12:12ان کے پاس کوئی نئی نصیحت ان کے پروردگار کی طرف سے نہیں آتی مگر وہ اسے کھیلتے ہوئے سنتے ہیں
سورہ انبیاء، آیت 21:2تو ان کو بک بک کرنے اور کھیلنے دو۔ یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کو دیکھ لیں
سورہ زخرف، آیت 43:83لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں
سورہ دخان، آیت 44:9جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں
سورہ طور، آیت 52:12تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو
سورہ معارج، آیت 70:42