مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 93

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن اظلم ممن افترى على الله كذبا او قال اوحي الي ولم يوح اليه شيء ومن قال سانزل مثل ما انزل الله ولو ترى اذ الظالمون في غمرات الموت والملائكة باسطو ايديهم اخرجوا انفسكم اليوم تجزون عذاب الهون بما كنتم تقولون على الله غير الحق وكنتم عن اياته تستكبرون

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے۔ یا یہ کہے کہ مجھ پر وحی آئی ہے حالانکہ اس پر کچھ بھی وحی نہ آئی ہو اور جو یہ کہے کہ جس طرح کی کتاب خدا نے نازل کی ہے اس طرح کی میں بھی بنا لیتا ہوں۔ اور کاش تم ان ظالم (یعنی مشرک) لوگوں کو اس وقت دیکھو جب موت کی سختیوں میں (مبتلا) ہوں اور فرشتے (ان کی طرف عذاب کے لئے) ہاتھ بڑھا رہے ہوں کہ نکالو اپنی جانیں۔ آج تم کو ذلت کے عذاب کی سزا دی جائے گی اس لئے کہ تم خدا پر جھوٹ بولا کرتے تھے اور اس کی آیتوں سے سرکشی کرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 93
  • پارہ 7
  • صفحہ 139

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

خدا پر بہتان باندھنے سے شاید یہ مراد ہے کہ خدا کی طرف ان باتوں کی نسبت کرے جو اس کی شان رفیع کے لائق نہیں ۔ مثلًا کسی کو اس کا شریک ٹھہرائے یا بیوی بچے تجویز کرے یا یوں کہے "ما انزل اللہ علی بشر من شی" یعنی اس نے بندوں کی ہدایت کو کوئی سامان نہیں کیا۔ ایسا کہنے والا سخت ظالم ہے اسی طرح جو شخص نبوت و پیغمبری کا جھوٹا دعویٰ کرے یا یہ ڈینگ مارے کہ خدا کے جیسا کلام تو میں لا سکتا ہوں ۔ جیسے بعض مشرکین کہتے تھے لَوۡ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَنْاور کونwaman
  2. أَظْلَمُزیادہ بڑا ظالم ہےaẓlamu
  3. مِمَّنِاس سے جوmimmani
  4. ٱفْتَرَىٰگھڑ لےif'tarā
  5. عَلَىپرʿalā
  6. ٱللَّهِاللہl-lahi
  7. كَذِبًاجھوٹkadhiban
  8. أَوْیاaw
  9. قَالَکہےqāla
  10. أُوحِىَوحی کی گئیūḥiya
  11. إِلَىَّمیری طرفilayya
  12. وَلَمْحالانکہ نہیںwalam
  13. يُوحَوحی کی گئیyūḥa
  14. إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  15. شَىْءٌۭکوئی چیزshayon
  16. وَمَناور جوwaman
  17. قَالَکہےqāla
  18. سَأُنزِلُعنقریب میں نازل کروں گاsa-unzilu
  19. مِثْلَمانند اس کےmith'la
  20. مَآجوmā
  21. أَنزَلَنازل کیاanzala
  22. ٱللَّهُ ۗاللہ نےl-lahu
  23. وَلَوْاور کاشwalaw
  24. تَرَىٰٓتم دیکھ سکتےtarā
  25. إِذِجبidhi
  26. ٱلظَّـٰلِمُونَظلم لوگl-ẓālimūna
  27. فِىمیںfī
  28. غَمَرَٰتِبےہوشیوں ہوں گےghamarāti
  29. ٱلْمَوْتِموت کیl-mawti
  30. وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُاور فرشتےwal-malāikatu
  31. بَاسِطُوٓا۟پھیلائے ہوئے ہوں گےbāsiṭū
  32. أَيْدِيهِمْاپنے ہاتھوں کوaydīhim
  33. أَخْرِجُوٓا۟نکالوakhrijū
  34. أَنفُسَكُمُ ۖاپنی جانوں کوanfusakumu
  35. ٱلْيَوْمَآجl-yawma
  36. تُجْزَوْنَتم بدلہ دیے جاؤ گےtuj'zawna
  37. عَذَابَعذاب کےʿadhāba
  38. ٱلْهُونِرسوائی کاl-hūni
  39. بِمَابوجہbimā
  40. كُنتُمْاس کے جو تھے تمkuntum
  41. تَقُولُونَتم کہتے ہوtaqūlūna
  42. عَلَىپرʿalā
  43. ٱللَّهِاللہ (پر)l-lahi
  44. غَيْرَناghayra
  45. ٱلْحَقِّحقl-ḥaqi
  46. وَكُنتُمْاور تھے تمwakuntum
  47. عَنْاس کیʿan
  48. ءَايَـٰتِهِۦآیات سےāyātihi
  49. تَسْتَكْبِرُونَتم تکبر کرتےtastakbirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں