مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 94

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد جئتمونا فرادى كما خلقناكم اول مرة وتركتم ما خولناكم وراء ظهوركم وما نرى معكم شفعاءكم الذين زعمتم انهم فيكم شركاء لقد تقطع بينكم وضل عنكم ما كنتم تزعمون

اور جیسا ہم نے تم کو پہلی دفعہ پیدا کیا تھا ایسا ہی آج اکیلے اکیلے ہمارے پاس آئے اور جو (مال ومتاع) ہم نے تمہیں عطا فرمایا تھا وہ سب اپنی پیٹھ پیچھے چھوڑ آئے اور ہم تمہارے ساتھ تمہارے سفارشیوں کو بھی نہیں دیکھتے جن کی نسبت تم خیال کرتے تھے کہ وہ تمہارے (شفیع اور ہمارے) شریک ہیں۔ (آج) تمہارے آپس کے سب تعلقات منقطع ہوگئے اور جو دعوے تم کیا کرتے تھے سب جاتے رہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 94
  • پارہ 7
  • صفحہ 139

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی نہ سر پہ ٹوپی نہ پاؤں میں جوتی تہی دست چلے آ رہے ہو اور جس سازوسامان پر فخر و ناز تھا اسے ہمراہ نہیں لائے کہیں پیچھے چھوڑ آئے ہو۔ یعنی جن کو تم سمجھتے تھے کہ آڑے وقت میں ہمارا ہاتھ بٹائیں گے اور مصیبت میں ساتھ ہوں گے وہ کہاں چلے گئے آج ہم ان کو تمہاری سفارش اور حمایت پر نہیں دیکھتے۔ حمایت و نصرت کے وہ علاقے آج ٹوٹ گئے اور جو لمبے چوڑے دعوے تم کیا کرتے تھے سب رفو چکر ہو گئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. جِئْتُمُونَاآگئے تم ہمارے پاسji'tumūnā
  3. فُرَٰدَىٰتنہا۔ اکیلےfurādā
  4. كَمَاجیسا کہkamā
  5. خَلَقْنَـٰكُمْپیدا کیا تھا ہم نے تم کوkhalaqnākum
  6. أَوَّلَپہلیawwala
  7. مَرَّةٍۢبارmarratin
  8. وَتَرَكْتُماور چھوڑ آئے تھے تمwataraktum
  9. مَّاجوmā
  10. خَوَّلْنَـٰكُمْدیا ہم نے تم کوkhawwalnākum
  11. وَرَآءَکے پیچھےwarāa
  12. ظُهُورِكُمْ ۖاپنی پیٹھوںẓuhūrikum
  13. وَمَااور نہیںwamā
  14. نَرَىٰہم دیکھتےnarā
  15. مَعَكُمْتمہارے ساتھmaʿakum
  16. شُفَعَآءَكُمُتمہارے سفارشیوں کوshufaʿāakumu
  17. ٱلَّذِينَوہ جوalladhīna
  18. زَعَمْتُمْگمان کیا کرتے تھے تم۔ زعم رکھتے تھے تمzaʿamtum
  19. أَنَّهُمْبیشک وہannahum
  20. فِيكُمْتم میںfīkum
  21. شُرَكَـٰٓؤُا۟ ۚشریک ہیںshurakāu
  22. لَقَدالبتہ تحقیقlaqad
  23. تَّقَطَّعَکٹ گئےtaqaṭṭaʿa
  24. بَيْنَكُمْتمہارے درمیان سےbaynakum
  25. وَضَلَّاور گم ہوگیاwaḍalla
  26. عَنكُمتم سےʿankum
  27. مَّاوہ جوmā
  28. كُنتُمْتھے تمkuntum
  29. تَزْعُمُونَتم گمان کیا کرتےtazʿumūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں