مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 96

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فالق الاصباح وجعل الليل سكنا والشمس والقمر حسبانا ذلك تقدير العزيز العليم

وہی (رات کے اندھیرے سے) صبح کی روشنی پھاڑ نکالتا ہے اور اسی نے رات کو (موجب) آرام (ٹھہرایا) اور سورج اور چاند کو (ذرائع) شمار بنایا ہے۔ یہ خدا کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں جو غالب (اور) علم والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 96
  • پارہ 7
  • صفحہ 140

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی رات کی تاریکی میں سے جو پیلی پھٹ کر صبح صادق نمودار ہوتی ہے اس کا نکالنے والا بھی وہ ہی ہے۔ رات دن اور چاند سورج کا جو حکیمانہ نظام اور ان کی رفتار کا جو حساب مقرر فرما دیا اس میں ذرا بھی تخلف یا کم و بیش نہیں ہوتا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَالِقُپھاڑنے والا ہےfāliqu
  2. ٱلْإِصْبَاحِصبح کاl-iṣ'bāḥi
  3. وَجَعَلَاور اس نے بنایاwajaʿala
  4. ٱلَّيْلَرات کوal-layla
  5. سَكَنًۭاباعث سکونsakanan
  6. وَٱلشَّمْسَاور سورجwal-shamsa
  7. وَٱلْقَمَرَاور چاند کوwal-qamara
  8. حُسْبَانًۭا ۚحساب کا ذریعہḥus'bānan
  9. ذَٰلِكَیہdhālika
  10. تَقْدِيرُاندازہ ہےtaqdīru
  11. ٱلْعَزِيزِزبردست ،l-ʿazīzi
  12. ٱلْعَلِيمِعلم والے کاl-ʿalīmi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں