مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 98

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهو الذي انشاكم من نفس واحدة فمستقر ومستودع قد فصلنا الايات لقوم يفقهون

اور وہی تو ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا۔ پھر (تمہارے لئے) ایک ٹھہرنے کی جگہ ہے اور ایک سپرد ہونے کی سمجھنے والوں کے لئے ہم نے (اپنی) آیتیں کھول کھول کر بیان کردی ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 98
  • پارہ 7
  • صفحہ 140

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حضرت آدمؑ سے۔ "مستقر" ٹھہرنے کی جگہ جسے ٹھکانا کہا۔ اور مستودع سپرد کئے جانے اور امانت رکھے جانے کی جگہ کو کہتے ہیں۔ یہ تو لغوی معنی ہوئے ۔ آگے دونوں کے مصداق کی تعیین میں مفسرین کا اختلاف ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ نے موضح القرآن میں جو کچھ لکھا ہے وہ ہم کو پسند ہے یعنی "اول سپرد ہوتا ہے ماں کے پیٹ میں کہ آہستہ آہستہ دنیا کے اثر پیدا کرے پھر آ کر ٹھہرتا ہے دنیا میں پھر سپرد ہو گا قبر میں کہ آہستہ آہستہ اثر آخرت کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَهُوَاور وہ اللہwahuwa
  2. ٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhī
  3. أَنشَأَكُمجس نے پیدا کیا تم کوansha-akum
  4. مِّنسےmin
  5. نَّفْسٍۢجانnafsin
  6. وَٰحِدَةٍۢایک (جان سے)wāḥidatin
  7. فَمُسْتَقَرٌّۭپھر (مقرر کی) رہنے کی جگہfamus'taqarrun
  8. وَمُسْتَوْدَعٌۭ ۗاور سپرد کیے جانے کی جگہwamus'tawdaʿun
  9. قَدْتحقیقqad
  10. فَصَّلْنَاکھول کھول کر بیان کردیں ہم نےfaṣṣalnā
  11. ٱلْـَٔايَـٰتِآیاتl-āyāti
  12. لِقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawmin
  13. يَفْقَهُونَجو سمجھتی ہوyafqahūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں