مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ممتحنہ، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا اذا جاءكم المؤمنات مهاجرات فامتحنوهن الله اعلم بايمانهن فان علمتموهن مؤمنات فلا ترجعوهن الى الكفار لا هن حل لهم ولا هم يحلون لهن واتوهم ما انفقوا ولا جناح عليكم ان تنكحوهن اذا اتيتموهن اجورهن ولا تمسكوا بعصم الكوافر واسالوا ما انفقتم وليسالوا ما انفقوا ذلكم حكم الله يحكم بينكم والله عليم حكيم

مومنو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں وطن چھوڑ کر آئیں تو ان کی آزمائش کرلو۔ (اور) خدا تو ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے۔ سو اگر تم کو معلوم ہو کہ مومن ہیں تو ان کو کفار کے پاس واپس نہ بھیجو۔ کہ نہ یہ ان کو حلال ہیں اور نہ وہ ان کو جائز۔ اور جو کچھ انہوں نے (ان پر) خرچ کیا ہو وہ ان کو دے دو۔ اور تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان عورتوں کو مہر دے کر ان سے نکاح کرلو اور کافر عورتوں کی ناموس کو قبضے میں نہ رکھو (یعنی کفار کو واپس دے دو) اور جو کچھ تم نے ان پر خرچ کیا ہو تم ان سے طلب کرلو اور جو کچھ انہوں نے (اپنی عورتوں پر) خرچ کیا ہو وہ تم سے طلب کرلیں۔ یہ خدا کا حکم ہے جو تم میں فیصلہ کئے دیتا ہے اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 13 میں سے آیت 10
  • پارہ 28
  • صفحہ 550

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دل کا حال تو اللہ ہی خوب جانتا ہے۔ لیکن ظاہری طور سے ان عورتوں کی جانچ کرلیا کرو۔ آیا واقعی وہ مسلمان ہیں اور محض اسلام کی خاطر وطن چھوڑ کر آئی ہیں۔ کوئی دنیوی یا نفسانی غرض تو ہجرت کا سبب نہیں ہوا۔ بعض روایات میں ہے کہ حضرت عمرؓ ان کا امتحان کرتے تھے۔ اور حضورﷺ کی طرف سے ان سے بیعت لیتے تھے۔ اور کبھی حضور ﷺ خود بہ نفسِ نفیس بیعت لیا کرتے تھے جو آگے یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَکَ الۡمُؤۡمِنٰتُ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. إِذَاجبidhā
  5. جَآءَكُمُآجائیں تمہارے پاسjāakumu
  6. ٱلْمُؤْمِنَـٰتُمومن عورتیںl-mu'minātu
  7. مُهَـٰجِرَٰتٍۢہجرت کرنے والیاںmuhājirātin
  8. فَٱمْتَحِنُوهُنَّ ۖتو جانچ پڑتال کرلو ان کیfa-im'taḥinūhunna
  9. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  10. أَعْلَمُخوب جانتا ہےaʿlamu
  11. بِإِيمَـٰنِهِنَّ ۖان کے ایمان کوbiīmānihinna
  12. فَإِنْپھر اگرfa-in
  13. عَلِمْتُمُوهُنَّتم جان لوان کوʿalim'tumūhunna
  14. مُؤْمِنَـٰتٍۢایمان والیاںmu'minātin
  15. فَلَاتو نہfalā
  16. تَرْجِعُوهُنَّتم لوٹاؤ ان کوtarjiʿūhunna
  17. إِلَىطرفilā
  18. ٱلْكُفَّارِ ۖکفار کی (طرف)l-kufāri
  19. لَانہlā
  20. هُنَّوہhunna
  21. حِلٌّۭحلال ہیںḥillun
  22. لَّهُمْان مردوں کے لیےlahum
  23. وَلَااور نہwalā
  24. هُمْوہhum
  25. يَحِلُّونَحلال ہوسکتے ہیںyaḥillūna
  26. لَهُنَّ ۖان عورتوں کے لیےlahunna
  27. وَءَاتُوهُماور دو ان کوwaātūhum
  28. مَّآجوmā
  29. أَنفَقُوا۟ ۚانہوں نے خرچ کیاanfaqū
  30. وَلَااور نہیںwalā
  31. جُنَاحَکوئی گناہjunāḥa
  32. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  33. أَنکہan
  34. تَنكِحُوهُنَّتم نکاح کرو ان سےtankiḥūhunna
  35. إِذَآجبidhā
  36. ءَاتَيْتُمُوهُنَّدے چکو تم ان کوātaytumūhunna
  37. أُجُورَهُنَّ ۚان کے مہرujūrahunna
  38. وَلَااور نہwalā
  39. تُمْسِكُوا۟تم پکڑ رکھوtum'sikū
  40. بِعِصَمِنکاح کو۔ ناموس کوbiʿiṣami
  41. ٱلْكَوَافِرِکافر عورتوں کےl-kawāfiri
  42. وَسْـَٔلُوا۟اور مانگ لوwasalū
  43. مَآجوmā
  44. أَنفَقْتُمْخرچ کیا تم نےanfaqtum
  45. وَلْيَسْـَٔلُوا۟اور چاہیے کہ وہ بھی مانگ لیںwalyasalū
  46. مَآجوmā
  47. أَنفَقُوا۟ ۚخرچ کیا انہوں نےanfaqū
  48. ذَٰلِكُمْیہdhālikum
  49. حُكْمُفیصلہ ہےḥuk'mu
  50. ٱللَّهِ ۖاللہ کاl-lahi
  51. يَحْكُمُوہ فیصلہ کرتا ہےyaḥkumu
  52. بَيْنَكُمْ ۚتمہارے درمیانbaynakum
  53. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  54. عَلِيمٌعلم والا ہےʿalīmun
  55. حَكِيمٌۭحکمت والا ہےḥakīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں