مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُخْرَج

قرآن میں مخرج

معنی: نکالے جانے والے

مخرج قرآن کی 9 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
9
سورتیں
9
مادّہ
خ ر ج

مُخْرَج

اسم · 5 بار

معنی: نکالے جانے والے · دوسرے تراجم: نکالنا, نکالے جانے والوں میں, البتہ نکالے جائیں گے

قرآن میں صورتیں

  • بِمُخْرَجِينَ ×1
  • مُخْرَجَ ×1
  • مُّخْرَجُونَ ×1
  • ٱلْمُخْرَجِينَ ×1
  • لَمُخْرَجُونَ ×1

مُخْرِج

اسم · 3 بار

معنی: نکالنے والا تھا · دوسرے تراجم: اور نکالنے والا ہے, نکالنے والا ہے

قرآن میں صورتیں

  • مُخْرِجٌ ×2
  • وَمُخْرِجُ ×1

مَخْرَج

اسم · 1 بار

معنی: نکلنے کا راستہ

قرآن میں صورتیں

  • مَخْرَجًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

خرج خروجا: برز من مقره أو حاله، سواء كان مقره دارا، أو بلدا، أو ثوبا، وسواء كان حاله حالة في نفسه، أو في أسبابه الخارجة، قال تعالى: فخرج منها خائفا يترقب [القصص/ 21] ، وقال تعالى: فما يكون لك أن تتكبر فيها فاخرج [الأعراف/ 13] ، وقال: وما تخرج من ثمرات من أكمامها [فصلت/ 47] ، فهل إلى خروج من سبيل [غافر/ 11] ، يريدون أن…

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ذلك يوم الخروج﴾ [ق: 42] يريد يوم القيامة، وسمي بذلك لخروج العالم فيه لقوله: ﴿يخرجون من الأجداث﴾ [القمر: 7]. قال أبو عبيدة: هو من أسماء يوم القيامة، وأنشد للعجاج: [من الرجز]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ خ ر ج پر مکمل اندراجات

مخرج والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم نے ایک شخص کو قتل کیا، تو اس میں باہم جھگڑنے لگے۔ لیکن جو بات تم چھپا رہے تھے، خدا اس کو ظاہر کرنے والا تھا

    سورہ بقرہ، آیت 2:72
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بے شک خدا ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑ کر (ان سے درخت وغیرہ) اگاتا ہے وہی جاندار کو بے جان سے نکالتا ہے اور وہی بےجان کا جاندار سے نکالنے والا ہے۔ یہی تو خدا ہے۔ پھر تم کہاں بہکے پھرتے ہو

    سورہ انعام، آیت 6:95
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    منافق ڈرتے رہتے ہیں کہ ان (کے پیغمبر) پر کہیں کوئی ایسی سورت (نہ) اُتر آئے کہ ان کے دل کی باتوں کو ان (مسلمانوں) پر ظاہر کر دے۔ کہہ دو کہ ہنسی کئے جاؤ۔ جس بات سے تم ڈرتے ہو خدا اس کو ضرور ظاہر کردے گا

    سورہ توبہ، آیت 9:64
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    نہ ان کو وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے

    سورہ حجر، آیت 15:48
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہو کہ اے پروردگار مجھے (مدینے میں) اچھی طرح داخل کیجیو اور (مکے سے) اچھی طرح نکالیو۔ اور اپنے ہاں سے زور وقوت کو میرا مددگار بنائیو

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:80
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ تم سے یہ کہتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور مٹی ہو جاؤ گے اور استخوان (کے سوا کچھ نہ رہے گا) تو تم (زمین سے) نکالے جاؤ گے

    سورہ مومنون، آیت 23:35
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کردیئے جاؤ گے

    سورہ شعراء، آیت 26:167
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ کافر ہیں کہتے ہیں جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر (قبروں سے) نکالے جائیں گے

    سورہ نمل، آیت 27:67
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب وہ اپنی میعاد (یعنی انقضائے عدت) کے قریب پہنچ جائیں تو یا تو ان کو اچھی طرح (زوجیت میں) رہنے دو یا اچھی طرح سے علیحدہ کردو اور اپنے میں سے دو منصف مردوں کو گواہ کرلو اور (گواہ ہو!) خدا کے لئے درست گواہی دینا۔ ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے۔ اور جو کوئی خدا سے ڈرے گا وہ اس کے لئے (رنج ومحن سے) مخلصی (کی صورت) پیدا کرے گا

    سورہ طلاق، آیت 65:2