مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طلاق، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واللائي يئسن من المحيض من نسائكم ان ارتبتم فعدتهن ثلاثة اشهر واللائي لم يحضن واولات الاحمال اجلهن ان يضعن حملهن ومن يتق الله يجعل له من امره يسرا

اور تمہاری (مطلقہ) عورتیں جو حیض سے ناامید ہوچکی ہوں اگر تم کو (ان کی عدت کے بارے میں) شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور جن کو ابھی حیض نہیں آنے لگا (ان کی عدت بھی یہی ہے) اور حمل والی عورتوں کی عدت وضع حمل (یعنی بچّہ جننے) تک ہے۔ اور جو خدا سے ڈرے گا خدا اس کے کام میں سہولت پیدا کردے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 12 میں سے آیت 4
  • پارہ 28
  • صفحہ 558

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مطلقہ کی عدت قرآن نے تین حیض بتلائی (کما فی سورۃ البقرۃ) اگر شبہ رہا ہو کہ جس کو حیض نہیں آیا یا بڑی عمر کے سبب موقوف ہوا، اس کی عدت کیا ہوگی تو بتلادی کہ تین مہینے ہیں۔ جمہور کے نزدیک حاملہ کی عدت وضع حمل تک ہے خواہ ایک منٹ کے بعد ہو جائے یا کتنی ہی طویل مدت کے بعد ہو۔ اس میں مطلقہ اور متوفی عنہا زوجہا دونوں کا ایک حکم ہے۔ کما ہو مصرح فی الاحادیث۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّـٰٓـِٔىاور وہ عورتیںwa-allāī
  2. يَئِسْنَجو مایوس ہوچکی ہوںya-is'na
  3. مِنَسےmina
  4. ٱلْمَحِيضِحیض (سے)l-maḥīḍi
  5. مِنسےmin
  6. نِّسَآئِكُمْتمہاری عورتوں میں (سے)nisāikum
  7. إِنِاگرini
  8. ٱرْتَبْتُمْشک ہو تم کوir'tabtum
  9. فَعِدَّتُهُنَّتو ان کی عدتfaʿiddatuhunna
  10. ثَلَـٰثَةُتینthalāthatu
  11. أَشْهُرٍۢمہینے ہےashhurin
  12. وَٱلَّـٰٓـِٔىاور وہ عورتیںwa-allāī
  13. لَمْنہیںlam
  14. يَحِضْنَ ۚجنہیں ابھی حیض آیا ہو۔ جو حائضہ ہوئی ہوںyaḥiḍ'na
  15. وَأُو۟لَـٰتُاور والیاںwa-ulātu
  16. ٱلْأَحْمَالِحمل والیاںl-aḥmāli
  17. أَجَلُهُنَّان کی عدتajaluhunna
  18. أَنکہan
  19. يَضَعْنَوہ رکھ دیںyaḍaʿna
  20. حَمْلَهُنَّ ۚاپنا حملḥamlahunna
  21. وَمَناور جوwaman
  22. يَتَّقِڈرے گاyattaqi
  23. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  24. يَجْعَلوہ کردے گاyajʿal
  25. لَّهُۥاس کے لیےlahu
  26. مِنْسےmin
  27. أَمْرِهِۦاس کے کام میںamrihi
  28. يُسْرًۭاآسانیyus'ran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں