تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
شروع سورت میں ہم شہد کا اور ماریہ قبطیہؓ کا قصہ لکھ چکے ہیں۔ اس آیت میں بتلا دیا کہ بندے ایک بات کو چھپانے کی کتنی ہی کوشش کریں، اللہ جب ظاہر کرنا چاہے تو ہر گز مخفی نہیں رہ سکتی۔ نیز نبی کریم ﷺ کے حسن معاشرت اور وسعت اخلاق کا اس سے ثبوت ملتا ہے کہ آپ خلاف طبع کارروائیوں پر کس قدر تساہل اور اغماض برتتے اور کس طرح ازراہ عفووکرم بعض باتوں کو ٹلاجاتے تھے۔ گویا شکایت کے موقع پر بھی پورا الزام نہ دیتے تھے۔ "موضح القرآن"…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں