مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ تحریم، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين كفروا لا تعتذروا اليوم انما تجزون ما كنتم تعملون

کافرو! آج بہانے مت بناؤ۔ جو عمل تم کیا کرتے ہو ان ہی کا تم کو بدلہ دیا جائے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 12 میں سے آیت 7
  • پارہ 28
  • صفحہ 560

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قیامت کے دن جب جہنم کا عذاب سامنے ہوگا، اس وقت منکروں سے کہا جائے گا کہ حیلے بہانے مت بتلاؤ۔ آج کوئی بہانہ چلنے والا نہیں بلکہ جو کچھ کرتے تھے اس کی پوری پوری سزا بھگتنے کا دن ہے۔ ہماری طرف سے کوئی ظلم زیادتی نہیں۔ تمہارے ہی اعمال ہیں جو عذاب کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  4. لَانہlā
  5. تَعْتَذِرُوا۟تم معذرت کروtaʿtadhirū
  6. ٱلْيَوْمَ ۖآج کے دنl-yawma
  7. إِنَّمَابیشک تمinnamā
  8. تُجْزَوْنَجزا دئیے جارہے ہوtuj'zawna
  9. مَاجوmā
  10. كُنتُمْتھے تمkuntum
  11. تَعْمَلُونَتم عمل کرتےtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں