مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ملک، آیت 22

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افمن يمشي مكبا على وجهه اهدى امن يمشي سويا على صراط مستقيم

بھلا جو شخص چلتا ہوا منہ کے بل گر پڑتا ہے وہ سیدھے رستے پر ہے یا وہ جو سیدھے رستے پر برابر چل رہا ہو؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 30 میں سے آیت 22
  • پارہ 29
  • صفحہ 563

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ظاہری کامیابی کی راہ طے کر کے وہی مقصد اصلی تک پہنچے گا جو سیدھے راستہ پر آدمیوں کی طرح سیدھا ہوکر چلے۔ جو شخص ناہموار راستہ پر اوندھا ہو کر منہ کے بل چلتا ہو اس کے منزل مقصودتک پہنچنے کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔ یہ مثال ایک موحد اور ایک مشرک کی ہوئی۔ محشر میں بھی دونوں کی چال میں ایسا ہی فرق ہو گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَمَنکیا پھر جوafaman
  2. يَمْشِىچلتا ہےyamshī
  3. مُكِبًّاسرنگوں ہوکر۔ سر جھکا کرmukibban
  4. عَلَىٰپرʿalā
  5. وَجْهِهِۦٓاپنے چہرےwajhihi
  6. أَهْدَىٰٓزیادہ ہدایت یافتہ ہےahdā
  7. أَمَّنیا جوamman
  8. يَمْشِىچلتا ہےyamshī
  9. سَوِيًّاسیدھاsawiyyan
  10. عَلَىٰپرʿalā
  11. صِرَٰطٍۢراستےṣirāṭin
  12. مُّسْتَقِيمٍۢسیدھےmus'taqīmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں