مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ملک، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

امن هذا الذي يرزقكم ان امسك رزقه بل لجوا في عتو ونفور

بھلا اگر وہ اپنا رزق بند کرلے تو کون ہے جو تم کو رزق دے؟ لیکن یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 30 میں سے آیت 21
  • پارہ 29
  • صفحہ 563

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ اگر روزی کےسامان بند کر لے تو کس کی طاقت ہےجو تم پر روزی کا دروازہ کھول دے؟ یعنی دل میں یہ لوگ بھی سمجھتے ہیں کہ اللہ سے الگ ہو کر نہ کوئی نقصان کو روک سکتا ہے نہ نفع پہنچا سکتا ہے۔ مگر محض شرارت اور سرکشی ہے کہ توحید و اسلام کی طرف آتے ہوئے بدکتے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَمَّنْیا کون ہےamman
  2. هَـٰذَاوہhādhā
  3. ٱلَّذِىجوalladhī
  4. يَرْزُقُكُمْرزق دے گا تم کوyarzuqukum
  5. إِنْاگرin
  6. أَمْسَكَتھام لیا۔ روک لیا اس نےamsaka
  7. رِزْقَهُۥ ۚرزق اپناriz'qahu
  8. بَلبلکہbal
  9. لَّجُّوا۟وہ اڑے ہوئے ہیںlajjū
  10. فِىمیںfī
  11. عُتُوٍّۢسرکشیʿutuwwin
  12. وَنُفُورٍبھاگنے میںwanufūrin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں