تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جو قوم لنگوٹ کس کر اکھاڑے میں یہ کہتی ہوئی اتری تھی مَنۡ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّۃً (حم السجدۃ۔۱۵) (ہم سے زیادہ طاقتور کون ہے) وہ ہماری ہوا کا مقابلہ نہ کر سکی۔ اور ایسے گرانڈیل پہلوان ہوا کے تھپڑوں سے اسطرح پچھاڑ کھا کرگرے گویا کھجور کے کھوکھلے اور بیجان تنے ہیں جن کا سر اوپر سے کٹ گیا ہو۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں