مواد پر جائیں
Quran Maqasid

خاوِيَة

قرآن میں خاوية

معنی: گری ہوئی تھی

خاوية قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
5
مادّہ
خ و ي

خاوِيَة

اسم · 5 بار

معنی: گری ہوئی تھی · دوسرے تراجم: گرا پڑا تھا, گری پڑی ہیں, خالی۔ گرے ہوئے۔ تباہ شدہ, خالی۔ کھوکھلے

قرآن میں صورتیں

  • خَاوِيَةٌ ×5

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل الخواء: الخلا، يقال خوى بطنه من الطعام يخوي خوى ، وخوى الجوز خوى تشبيها به، وخوت الدار تخوي خواء، وخوى النجم وأخوى: إذا لم يكن منه عند سقوطه مطر، تشبيها بذلك، وأخوى أبلغ من خوى، كما أن أسقى أبلغ من سقى. والتخوية: ترك ما بين الشيئين خاليا.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الخاء والواو والياء أصل واحد يدل على الخلو والسقوط. يقال خوت الدار تخوي. وخوى النجم، إذا سقط ولم يكن عند سقوطه مطر; وأخوى أيضا. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ خ و ي پر مکمل اندراجات

خاوية والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا اسی طرح اس شخص کو (نہیں دیکھا) جسے ایک گاؤں میں جو اپنی چھتوں پر گرا پڑا تھا اتفاق گزر ہوا۔ تو اس نے کہا کہ خدا اس (کے باشندوں) کو مرنے کے بعد کیونکر زندہ کرے گا۔ تو خدا نے اس کی روح قبض کرلی (اور) سو برس تک (اس کو مردہ رکھا) پھر اس کو جلا اٹھایا اور پوچھا تم کتنا عرصہ (مرے) رہے ہو اس نے جواب دیا کہ ایک دن یا اس سے بھی کم۔ خدا نے فرمایا (نہیں) بلکہ سو برس (مرے) رہے ہو۔ اور اپنے کھانے پینے کی چیزوں کو دیکھو کہ (اتنی مدت میں مطلق) سڑی بسی نہیں اور اپنے گدھے کو بھی دیکھو (جو مرا پڑا ہے) غرض (ان باتوں سے) یہ ہے کہ ہم تم کو لوگوں کے لئے (اپنی قدرت کی) نشانی بنائیں اور (ہاں گدھے) کی ہڈیوں کو دیکھو کہ ہم ان کو کیونکر جوڑے دیتے اور ان پر (کس طرح) گوشت پوست چڑھا دیتے ہیں۔ جب یہ واقعات اس کے مشاہدے میں آئے تو بول اٹھا کہ میں یقین کرتا ہوں کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:259
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس کے میووں کو عذاب نے آگھیرا اور وہ اپنی چھتریوں پر گر کر رہ گیا۔ تو جو مال اس نے اس پر خرچ کیا تھا اس پر (حسرت سے) ہاتھ ملنے لگا اور کہنے لگا کہ کاش میں اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناتا

    سورہ کہف، آیت 18:42
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بہت سی بستیاں ہیں کہ ہم نے ان کو تباہ کر ڈالا کہ وہ نافرمان تھیں۔ سو وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں۔ اور (بہت سے) کنوئیں بےکار اور (بہت سے) محل ویران پڑے ہیں

    سورہ حج، آیت 22:45
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اب یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب خالی پڑے ہیں۔ جو لوگ دانش رکھتے ہیں، ان کے لئے اس میں نشانی ہے

    سورہ نمل، آیت 27:52
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے

    سورہ حاقہ، آیت 69:7