مواد پر جائیں
Quran Maqasid

نَخْل

قرآن میں نخل

معنی: اور کھجور کے درخت

نخل قرآن کی 9 سورتوں کی 11 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
11
سورتیں
9
مادّہ
ن خ ل

نَخْل

اسم · 11 بار

معنی: اور کھجور کے درخت · دوسرے تراجم: کھجور کے, کھجور, اور کجھور کے درخت, کھجوروں کے ساتھ

قرآن میں صورتیں

  • وَٱلنَّخْلَ ×3
  • ٱلنَّخْلِ ×2
  • وَنَخْلٍ ×2
  • نَخْلٍ ×2
  • بِنَخْلٍ ×1
  • وَنَخْلًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

النخل معروف، وقد يستعمل في الواحد والجمع. قال تعالى: كأنهم أعجاز نخل منقعر

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والنخل﴾ [ق: 10] النخل معروف. وهو اسم جنس يفرق بين واحده وجمعه بالتاء. ويذكر ويؤنث. فمن التذكير قوله ﴿أعجاز نخل منقعر﴾ [القمر: 20] ومن التأنيث ﴿أعجاز نخل خاوية﴾ [الحاقة: 7] ويجمع على نخيل أيضا. ولكرمها عندهم اشتقوا من لفظها ما يدل على اصطفاء الشيء. يقال: نخلت الشيء وانتخلته. ومنه: نخل الدقيق.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن خ ل پر مکمل اندراجات

نخل والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہی تو ہے جو آسمان سے مینھ برساتا ہے۔ پھر ہم ہی (جو مینھ برساتے ہیں) اس سے ہر طرح کی روئیدگی اگاتے ہیں۔ پھر اس میں سے سبز سبز کونپلیں نکالتے ہیں۔ اور ان کونپلوں میں سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے میں سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں۔ اور نہیں بھی ملتے۔ یہ چیزیں جب پھلتی ہیں تو ان کے پھلوں پر اور (جب پکتی ہیں تو) ان کے پکنے پر نظر کرو۔ ان میں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں (قدرت خدا کی بہت سی) نشانیاں ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:99
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا ہی تو ہے جس نے باغ پیدا کئے چھتریوں پر چڑھائے ہوئے بھی اور جو چھتریوں پر نہیں چڑھائے ہوئے وہ بھی اور کھجور اور کھیتی جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں اور زیتون اور انار جو (بعض باتوں میں) ایک دوسرے سے ملتے ہیں جب یہ چیزیں پھلیں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن (پھل توڑو اور کھیتی) کاٹو تو خدا کا حق بھی اس میں سے ادا کرو اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بیجا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا

    سورہ انعام، آیت 6:141
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان سے دو شخصوں کا حال بیان کرو جن میں سے ایک ہم نے انگور کے دو باغ (عنایت) کئے تھے اور ان کے گردا گرد کھجوروں کے درخت لگا دیئے تھے اور ان کے درمیان کھیتی پیدا کردی تھی

    سورہ کہف، آیت 18:32
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (فرعون) بولا کہ پیشتر اس کے میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے۔ بےشک وہ تمہارا بڑا (یعنی استاد) ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں (جانب) خلاف سے کٹوا دوں گا اور کھجور کے تنوں پر سولی چڑھوا دوں گا (اس وقت) تم کو معلوم ہوگا کہ ہم میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر تک رہنے والا ہے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:71
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کھیتیاں اور کھجوریں جن کے خوشے لطیف ونازک ہوتے ہیں

    سورہ شعراء، آیت 26:148
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لمبی لمبی کھجوریں جن کا گابھا تہہ بہ تہہ ہوتا ہے

    سورہ ق، آیت 50:10
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں

    سورہ قمر، آیت 54:20
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں

    سورہ رحمٰن، آیت 55:11
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں

    سورہ رحمٰن، آیت 55:68
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے

    سورہ حاقہ، آیت 69:7
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور زیتون اور کھجوریں

    سورہ عبس، آیت 80:29