مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 136

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فانتقمنا منهم فاغرقناهم في اليم بانهم كذبوا باياتنا وكانوا عنها غافلين

تو ہم نے ان سے بدلہ لے کر ہی چھوڑا کہ ان کو دریا میں ڈبو دیا اس لیے کہ وہ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے اور ان سے بےپروائی کرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 136
  • پارہ 9
  • صفحہ 166

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"رجز" سے بعض مفسرین کے نزدیک طاعون مراد ہے جیسا کہ بعض احادیث میں یہ لفظ طاعون پر اطلاق کیا گیا ہے۔ لیکن اکثر مفسرین ان آیات کو پچھلی آیات ہی کا بیان قرار دیتے ہیں موضح القرآن میں ہے کہ "یہ سب بلائیں ان پر آئیں ایک ایک ہفتہ کے فرق سے۔ اول حضرت موسٰیؑ فرعون کو کہہ آتے کہ اللہ تم پر یہ بلا بھیجے گا۔ وہ ہی بلا آتی۔ پھر مضطر ہوتے حضرت موسٰیؑ کی خوشامد کرتے، ان کی دعا سے دفع ہو تی۔ پھر منکر ہو جاتے، آخر کو وبا پڑی۔ نصف…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَٱنتَقَمْنَاپس انتقام لیا ہم نےfa-intaqamnā
  2. مِنْهُمْان سےmin'hum
  3. فَأَغْرَقْنَـٰهُمْپھر غرق کردیا ہم نے ان کوfa-aghraqnāhum
  4. فِىمیںfī
  5. ٱلْيَمِّسمندرl-yami
  6. بِأَنَّهُمْکیونکہ انہوں نےbi-annahum
  7. كَذَّبُوا۟جھٹلا دیا تھاkadhabū
  8. بِـَٔايَـٰتِنَاہماری آیات کوbiāyātinā
  9. وَكَانُوا۟اور تھے وہwakānū
  10. عَنْهَاان سےʿanhā
  11. غَـٰفِلِينَغافلghāfilīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں