انتَقَمْ
فعل · 6 بارمعنی: پس انتقام لیا ہم نے · دوسرے تراجم: تو انتقام لیا ہم نے, تو انتقام لے گا, انتقام لیا ہم نے
قرآن میں صورتیں
- فَٱنتَقَمْنَا ×4
- فَيَنتَقِمُ ×1
- ٱنتَقَمْنَا ×1
انتَقَمْ
معنی: پس انتقام لیا ہم نے
انتقم قرآن کی 5 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: پس انتقام لیا ہم نے · دوسرے تراجم: تو انتقام لیا ہم نے, تو انتقام لے گا, انتقام لیا ہم نے
نقمت الشيء ونقمته : إذا أنكرته، إما باللسان، وإما بالعقوبة. قال تعالى: وما نقموا إلا أن أغناهم الله
قوله تعالى: ﴿وما نقموا منهم﴾ [التوبة: 74] يقال: نقمت الشيء ونقمته -بالفتح والكسر -أي كرهته، والفتح أفصح. ولذلك لم يقرأ قوله: ﴿هل تنقمون﴾ [المائدة: 59] إلا بالكسر، وقيل: نقمته: أنكرته إما باللسان أو بالعقوبة. والنقمة والانتقام: العقوبة بإنكار. قال تعالى: ﴿فلما آسفونا انتقمنا منهم﴾ [الزخرف: 55] ونقمت عليه كذا: أنكرته…
6 میں سے آیات 1–6
مومنو! جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار نہ مارنا اور جو تم میں سے جان بوجھ کر اسے مارے تو (یا تو اس کا) بدلہ (دے اور وہ یہ ہے کہ) اسی طرح کا چارپایہ جسے تم میں دو معتبر شخص مقرر کردیں قربانی (کرے اور یہ قربانی) کعبے پہنچائی جائے یا کفارہ (دے اور وہ) مسکینوں کو کھانا کھلانا (ہے) یا اس کے برابر روزے رکھے تاکہ اپنے کام کی سزا (کا مزہ) چکھے (اور) جو پہلے ہو چکا وہ خدا نے معاف کر دیا اور جو پھر (ایسا کام) کرے گا تو خدا اس سے انتقام لے گا اور خدا غالب اور انتقام لینے والا ہے
سورہ مائدہ، آیت 5:95تو ہم نے ان سے بدلہ لے کر ہی چھوڑا کہ ان کو دریا میں ڈبو دیا اس لیے کہ وہ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے اور ان سے بےپروائی کرتے تھے
سورہ اعراف، آیت 7:136تو ہم نے ان سے بھی بدلہ لیا۔ اور یہ دونوں شہر کھلے رستے پر (موجود) ہیں
سورہ حجر، آیت 15:79اور ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر ان کی قوم کی طرف بھیجے تو وہ اُن کے پاس نشانیاں لےکر آئے سو جو لوگ نافرمانی کرتے تھے ہم نے اُن سے بدلہ لےکر چھوڑا اور مومنوں کی مدد ہم پر لازم تھی
سورہ روم، آیت 30:47تو ہم نے ان سے انتقام لیا سو دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا
سورہ زخرف، آیت 43:25جب انہوں نے ہم کو خفا کیا تو ہم نے ان سے انتقام لے کر اور ان سب کو ڈبو کر چھوڑا
سورہ زخرف، آیت 43:55