مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 137

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واورثنا القوم الذين كانوا يستضعفون مشارق الارض ومغاربها التي باركنا فيها وتمت كلمت ربك الحسنى على بني اسرائيل بما صبروا ودمرنا ما كان يصنع فرعون وقومه وما كانوا يعرشون

اور جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے ان کو زمین (شام) کے مشرق ومغرب کا جس میں ہم نے برکت دی تھی وارث کردیا اور بنی اسرائیل کے بارے میں ان کے صبر کی وجہ سے تمہارے پروردگار کا وعدہٴ نیک پورا ہوا اور فرعون اور قوم فرعون جو (محل) بناتے اور (انگور کے باغ) جو چھتریوں پر چڑھاتے تھے سب کو ہم نے تباہ کردیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 137
  • پارہ 9
  • صفحہ 166

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بنی اسرائیل کو۔ اکثر مفسرین کے نزدیک اس زمین سے مراد ملک شام ہے جس میں حق تعالیٰ نے بہت سی ظاہری و باطنی برکات ودیعت کی ہیں۔ ظاہری تو یہ ہی کہ نہایت سرسبز و شاداب، سیر حاصل، خوش منظر اور زرخیز ملک ہے۔ اور باطنی اس لئے کہ بہت سے انبیاء علیہم السلام کا مسکن و مدفن بنایا گیا ہے۔ بنی اسرائیل مصر سےنکل کر ایک عرصہ تک صحرائے تیہ میں سرگرداں پھرتے رہے۔ جیسا کہ پہلے گذر چکا، بعدہٗ حضرت یوشعؑ کے ساتھ ہو کر "عمالقہ" سے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَوْرَثْنَااور وارث بنادیا ہم نےwa-awrathnā
  2. ٱلْقَوْمَاس قوم کوl-qawma
  3. ٱلَّذِينَجوalladhīna
  4. كَانُوا۟تھے وہkānū
  5. يُسْتَضْعَفُونَکمزور سمجھے جاتےyus'taḍʿafūna
  6. مَشَـٰرِقَمشرقوں کاmashāriqa
  7. ٱلْأَرْضِزمین کےl-arḍi
  8. وَمَغَـٰرِبَهَااور اس کے مغربوں کاwamaghāribahā
  9. ٱلَّتِىاس (زمین) کاallatī
  10. بَـٰرَكْنَابرکت دی تھی ہم نےbāraknā
  11. فِيهَا ۖجس میںfīhā
  12. وَتَمَّتْاور پوری ہوگئیwatammat
  13. كَلِمَتُباتkalimatu
  14. رَبِّكَتیرے رب کیrabbika
  15. ٱلْحُسْنَىٰبھلائی والیl-ḥus'nā
  16. عَلَىٰپرʿalā
  17. بَنِىٓبنیbanī
  18. إِسْرَٰٓءِيلَاسرائیلis'rāīla
  19. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  20. صَبَرُوا۟ ۖانہوں نے صبر کیاṣabarū
  21. وَدَمَّرْنَااور برباد کردیا ہم نےwadammarnā
  22. مَاجوmā
  23. كَانَتھاkāna
  24. يَصْنَعُکیا کرتا۔ بناتاyaṣnaʿu
  25. فِرْعَوْنُفرعونfir'ʿawnu
  26. وَقَوْمُهُۥاور اس کی قومwaqawmuhu
  27. وَمَااور جو کچھwamā
  28. كَانُوا۟کہ تھے وہkānū
  29. يَعْرِشُونَچھتوں پر چڑھاتےyaʿrishūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں