مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 155

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واختار موسى قومه سبعين رجلا لميقاتنا فلما اخذتهم الرجفة قال رب لو شئت اهلكتهم من قبل واياي اتهلكنا بما فعل السفهاء منا ان هي الا فتنتك تضل بها من تشاء وتهدي من تشاء انت ولينا فاغفر لنا وارحمنا وانت خير الغافرين

اور موسیٰ نے اس میعاد پر جو ہم نے مقرر کی تھی اپنی قوم کے ستر آدمی منتخب (کرکے کوہ طور پر حاضر) ٹل کیے۔ جب ان کو زلزلے نے پکڑا تو موسیٰ نے کہا کہ اے پروردگار تو چاہتا تو ان کو اور مجھ کو پہلے ہی سے ہلاک کر دیتا۔ کیا تو اس فعل کی سزا میں جو ہم میں سے بےعقل لوگوں نے کیا ہے ہمیں ہلاک کردے گا۔ یہ تو تیری آزمائش ہے۔ اس سے تو جس کو چاہے گمراہ کرے اور جس کو چاہے ہدایت بخشے۔ تو ہی ہمارا کارساز ہے تو ہمیں (ہمارے گناہ) بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 155
  • پارہ 9
  • صفحہ 169

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

راجح یہ ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ میقات اس میقات کے علاوہ ہے جو موسٰیؑ کو تورات عطا فرمانے کے لئے مقرر ہوا تھا۔ نیز آیات حاضرہ کی تریتب سے بظاہر مفہوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ گوسالہ پرستی اور سزا یابی کے بعد پیش آیا۔ لیکن سورہ نساء کی آیت فَقَالُوۡۤا اَرِنَا اللّٰہَ جَہۡرَۃً فَاَخَذَتۡہُمُ الصّٰعِقَۃُ بِظُلۡمِہِمۡ ۚ ثُمَّ اتَّخَذُوا الۡعِجۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنٰتُ (نساء۔۱۵۴) الخ زیادہ صفائی سے بتلاتی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱخْتَارَاور چن لیاwa-ikh'tāra
  2. مُوسَىٰموسیٰ نےmūsā
  3. قَوْمَهُۥاپنی قوم سےqawmahu
  4. سَبْعِينَسترsabʿīna
  5. رَجُلًۭالوگوں کوrajulan
  6. لِّمِيقَـٰتِنَا ۖہماری ملاقات کے لیےlimīqātinā
  7. فَلَمَّآپھر جبfalammā
  8. أَخَذَتْهُمُپکڑ لیا ان کوakhadhathumu
  9. ٱلرَّجْفَةُزلزلے نےl-rajfatu
  10. قَالَاس نے عرض کیqāla
  11. رَبِّاے میرے ربrabbi
  12. لَوْاگرlaw
  13. شِئْتَتو چاہتاshi'ta
  14. أَهْلَكْتَهُمہلاک کردیتا تو ان کوahlaktahum
  15. مِّناس سےmin
  16. قَبْلُپہلےqablu
  17. وَإِيَّـٰىَ ۖاور مجھ کو بھیwa-iyyāya
  18. أَتُهْلِكُنَاکیا تو ہلاک کرتا ہے ہمیںatuh'likunā
  19. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  20. فَعَلَکیاfaʿala
  21. ٱلسُّفَهَآءُکچھ بیوقوفوں نےl-sufahāu
  22. مِنَّآ ۖہم میں سےminnā
  23. إِنْنہیں ہےin
  24. هِىَیہhiya
  25. إِلَّامگرillā
  26. فِتْنَتُكَآزمائش تیری (تیری طرف سے)fit'natuka
  27. تُضِلُّتو بھٹکاتا ہےtuḍillu
  28. بِهَااس کے ساتھbihā
  29. مَنجس کوman
  30. تَشَآءُتو چاہتا ہےtashāu
  31. وَتَهْدِىاور تو ہدایت دیتا ہےwatahdī
  32. مَنجس کوman
  33. تَشَآءُ ۖتو چاہتا ہےtashāu
  34. أَنتَتو ہیanta
  35. وَلِيُّنَادوست ہے ہمارا۔ سرپرست ہے ہماراwaliyyunā
  36. فَٱغْفِرْپس بخش دےfa-igh'fir
  37. لَنَاہم کوlanā
  38. وَٱرْحَمْنَا ۖرحم فرما ہم پرwa-ir'ḥamnā
  39. وَأَنتَاور توwa-anta
  40. خَيْرُسب سے اچھا ہےkhayru
  41. ٱلْغَـٰفِرِينَمعاف کرنے والوں میں۔ بخشنے والوں میںl-ghāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں