تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اپنے زمانہ کے یہود سے بطور تنبیہ و توبیخ اس بستی میں رہنے والے یہود کا قصہ دریافت کیجئے جو داؤدؑ کے عہد میں پیش آیا۔ اکثر مفسرین کے نزدیک اس بستی سے شہر "ایلہ" مراد ہے جو بحر قلزم کے کنارے مدین اور طور کے درمیان واقع تھا۔ وہاں کےلوگ دریا کے قرب کی وجہ سے مچھلی کے شکار کی عادت رکھتے تھے۔ حق تعالیٰ نے یہود پر ہفتہ کے دن شکار کرنا حرام کیا تھا۔ باشندگان ایلہ کو عدول حکمی اور نافرمانی کی عادت تھی۔ خدا کی طرف سےسخت…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں