مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 167

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ تاذن ربك ليبعثن عليهم الى يوم القيامة من يسومهم سوء العذاب ان ربك لسريع العقاب وانه لغفور رحيم

(اور اس وقت کو یاد کرو) جب تمہارے پروردگار نے (یہود کو) آگاہ کردیا تھا کہ وہ ان پر قیامت تک ایسے شخص کو مسلط رکھے گا جو انہیں بری بری تکلیفیں دیتا رہے۔ بےشک تمہارا پروردگار جلد عذاب کرنے والا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان بھی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 167
  • پارہ 9
  • صفحہ 172

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خد اکی طرف سے پختہ اعلان کر دیا گیا تھا کہ یہود اگر احکام تورات پر عمل کرنا چھوڑ دیں گے تو حق تعالیٰ قرب قیامت تک وقتًا فوقتًا ان پر ایسے لوگوں کو مسلط کرتا رہے گا جو ان کو برے عذاب میں مبتلا رکھیں۔ برا عذاب یہاں محکومانہ زندگی کو فرمایا۔ چنانچہ قوم یہود کبھی یونانی اور کلدانی بادشاہوں کے زیر حکومت رہی۔ کبھی "بخت نصر" وغیرہ کے شداید کا تختہ مشق بنی۔ آخر میں نبی کریم ﷺ کے عہد مبارک تک مجوسیوں کی باجگذار رہی۔ پھر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. تَأَذَّنَخبر دیta-adhana
  3. رَبُّكَتیرے رب نےrabbuka
  4. لَيَبْعَثَنَّالبتہ ضرور بھیجے گاlayabʿathanna
  5. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  6. إِلَىٰتکilā
  7. يَوْمِدنyawmi
  8. ٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmati
  9. مَناسے جوman
  10. يَسُومُهُمْچکھائے گا ان کوyasūmuhum
  11. سُوٓءَبراsūa
  12. ٱلْعَذَابِ ۗعذابl-ʿadhābi
  13. إِنَّبیشکinna
  14. رَبَّكَتیرا ربrabbaka
  15. لَسَرِيعُالبتہ جلدی دینے والا ہےlasarīʿu
  16. ٱلْعِقَابِ ۖسزاl-ʿiqābi
  17. وَإِنَّهُۥاور بیشک وہwa-innahu
  18. لَغَفُورٌۭالبتہ غفورlaghafūrun
  19. رَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں