مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 168

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقطعناهم في الارض امما منهم الصالحون ومنهم دون ذلك وبلوناهم بالحسنات والسيئات لعلهم يرجعون

اور ہم نے ان کو جماعت جماعت کرکے ملک میں منتشر کر دیا۔ بعض ان میں سے نیکوکار ہیں اور بعض اور طرح کے (یعنی بدکار) اور ہم آسائشوں، تکلیفوں (دونوں) سے ان کی آزمائش کرتے رہے تاکہ (ہماری طرف) رجوع کریں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 168
  • پارہ 9
  • صفحہ 172

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہود کی دولت برہم ہوئی تو آپس کی مخالفت سے ہر طرف نکل گئے کوئی اجتماعی قوت و شوکت نہ رہی اور مذہب مختلف پیدا ہوئے۔ یہ احوال اس امت کو عبرت کے لئے سنائے جا رہے ہیں۔ یعنی کچھ افراد ان میں نیک نام بھی تھے۔ مگر اکثریت کافروں اور فاسقوں کی تھی۔ ان اکثروں کے لئے بھی ہم رجوع و انابت الی اللہ کے مواقع بہم پہنچاتے رہے۔ کبھی ان کو عیش و تنعم میں رکھا کبھی سختی اور تکلیف میں مبتلا کیا کہ ممکن ہے احسان مان کر یا سختیوں سے ڈر کر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَطَّعْنَـٰهُمْاور ٹکڑے ٹکڑے کردیا ہم نے ان کوwaqaṭṭaʿnāhum
  2. فِىمیںfī
  3. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  4. أُمَمًۭا ۖجماعتوں کی شکل میںumaman
  5. مِّنْهُمُان میں سے کچھmin'humu
  6. ٱلصَّـٰلِحُونَنیک ہیںl-ṣāliḥūna
  7. وَمِنْهُمْاور ان میں سےwamin'hum
  8. دُونَعلاوہ ہیںdūna
  9. ذَٰلِكَ ۖاس کےdhālika
  10. وَبَلَوْنَـٰهُماور آزمایا ہم نے ان کوwabalawnāhum
  11. بِٱلْحَسَنَـٰتِساتھ اچھائیوں کے۔ ساتھ اچھے حالات کےbil-ḥasanāti
  12. وَٱلسَّيِّـَٔاتِاور برے حالات کےwal-sayiāti
  13. لَعَلَّهُمْشاید کہ وہlaʿallahum
  14. يَرْجِعُونَلوٹ آئیںyarjiʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں