مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ معارج آیت 11 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ ﴿١١﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

دوستوں کی دوستی کام نہ آئیگی

حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "سب نظر آجائینگے یعنی دوستی ان کی نکمی تھی"۔ ایک دوسرے کا حال دیکھے گا۔ مگر کچھ ممد و حمایت نہ کرسکے گا۔ ہر ایک کو اپنی پڑی ہوگی۔