تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جب انکی جگہ اس سے بہتر لا سکتے ہیں تو خود ان کو دوبارہ کیوں پیدا نہیں کر سکتے؟ کیا وہ ہمارے قابو سے نکل کر کہیں جاسکتے ہیں؟ یا خَیْرًامِّنْھُمْ سےمراد ان ہی کا دوبارہ پیدا کرنا ہو۔ کیونکہ عذاب ہو یا ثواب،دوسری زندگی اس زندگی سے بہرحال اکمل ہوگی۔ یا یہ مطلب ہو کہ ان کفار مکہ کو ہنسی ٹھٹھاکرنے دیجئے،ہم خدمتِ اسلام کے لئے اس سے بہتر قوم لے آئینگے چنانچہ "قریش" کی جگہ اس نے "انصارمدینہ" کو کھڑا کر دیا۔ اور مکہ والے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں