مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مدثر، آیت 31

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما جعلنا اصحاب النار الا ملائكة وما جعلنا عدتهم الا فتنة للذين كفروا ليستيقن الذين اوتوا الكتاب ويزداد الذين امنوا ايمانا ولا يرتاب الذين اوتوا الكتاب والمؤمنون وليقول الذين في قلوبهم مرض والكافرون ماذا اراد الله بهذا مثلا كذلك يضل الله من يشاء ويهدي من يشاء وما يعلم جنود ربك الا هو وما هي الا ذكرى للبشر

اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 56 میں سے آیت 31
  • پارہ 29
  • صفحہ 576

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

انیس کا عدد سن کر مشرکین ٹھٹھا کرنے لگے کہ ہم ہزاروں ہیں۔ انیس ہمارا کیا کر لیں گے۔ بہت ہوا ہم میں سے دس دس ان کے ایک ایک کے مقابلہ میں ڈٹ جائیں گے۔ ایک پہلوان بولا کہ سترہ کو تو میں اکیلا کافی ہوں، دو کا تم مل کر تیا پانچا کر لینا۔ اس پر یہ آیت اتری۔ یعنی وہ انیس تو ہیں مگر آدمی نہیں فرشتہ ہیں۔ جن کی قوت کا یہ حال ہے کہ ایک فرشتہ نے قوم لُوط کی ساری بستی کو ایک بازو پر اٹھا کر پٹک دیا تھا۔ یعنی کافروں کو عذاب دینے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیںwamā
  2. جَعَلْنَآبنایا ہم نےjaʿalnā
  3. أَصْحَـٰبَساتھیaṣḥāba
  4. ٱلنَّارِآگ (والوں کو)l-nāri
  5. إِلَّامگرillā
  6. مَلَـٰٓئِكَةًۭ ۙفرشتےmalāikatan
  7. وَمَااور نہیںwamā
  8. جَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnā
  9. عِدَّتَهُمْان کی گنتی کوʿiddatahum
  10. إِلَّامگرillā
  11. فِتْنَةًۭایک آزمائشfit'natan
  12. لِّلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīna
  13. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  14. لِيَسْتَيْقِنَتاکہ یقین آجائےliyastayqina
  15. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  16. أُوتُوا۟جو دیے گئےūtū
  17. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  18. وَيَزْدَادَاور زیادہ ہوجائےwayazdāda
  19. ٱلَّذِينَان لوگوں کاalladhīna
  20. ءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائےāmanū
  21. إِيمَـٰنًۭا ۙایمانīmānan
  22. وَلَااور نہwalā
  23. يَرْتَابَشک میں رہیںyartāba
  24. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  25. أُوتُوا۟جو دئیے گئےūtū
  26. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  27. وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۙاور مومنwal-mu'minūna
  28. وَلِيَقُولَاور تاکہ کہیںwaliyaqūla
  29. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  30. فِىمیںfī
  31. قُلُوبِهِمجن کے دلوں (میں)qulūbihim
  32. مَّرَضٌۭبیماری ہےmaraḍun
  33. وَٱلْكَـٰفِرُونَاور کافرwal-kāfirūna
  34. مَاذَآکیا کچھmādhā
  35. أَرَادَارادہ کیاarāda
  36. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  37. بِهَـٰذَاساتھ اسbihādhā
  38. مَثَلًۭا ۚمثال کےmathalan
  39. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  40. يُضِلُّبھٹکا دیتا ہےyuḍillu
  41. ٱللَّهُاللہl-lahu
  42. مَنجس کوman
  43. يَشَآءُچاہتا ہےyashāu
  44. وَيَهْدِىاور ہدایت دیتا ہےwayahdī
  45. مَنجس کوman
  46. يَشَآءُ ۚوہ چاہتا ہےyashāu
  47. وَمَااور نہیںwamā
  48. يَعْلَمُجانتاyaʿlamu
  49. جُنُودَلشکروں کوjunūda
  50. رَبِّكَتیرے رب کےrabbika
  51. إِلَّامگرillā
  52. هُوَ ۚوہیhuwa
  53. وَمَااور نہیںwamā
  54. هِىَوہhiya
  55. إِلَّامگرillā
  56. ذِكْرَىٰنصیحتdhik'rā
  57. لِلْبَشَرِانسان کے لیےlil'bashari

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں