مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ دہر، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انا نخاف من ربنا يوما عبوسا قمطريرا

ہم کو اپنے پروردگار سے اس دن کا ڈر لگتا ہے (جو چہروں کو) کریہہ المنظر اور (دلوں کو) سخت (مضطر کر دینے والا) ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 31 میں سے آیت 10
  • پارہ 29
  • صفحہ 579

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کیوں نہ کھلائیں اور کھلانے کے بعد کیونکہ بدلہ یا شکر کے امیدوار رہیں جب کہ ہم کو اپنے پروردگار کا اور اس دن کا خوف لگا ہوا ہے جو بہت سخت اداس اور غصہ سے چیں بہ چیں ہوگا۔ ہم تو اخلاص کے ساتھ کھلانے پلانے کے بعد بھی ڈرتے ہیں کہ دیکھئے ہمارا عمل مقبول ہوا یا نہیں۔ مبادا اخلاص وغیرہ میں کمی رہ گئ ہو اور الٹا منہ پر مارا جائے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّابیشک ہمinnā
  2. نَخَافُہم ڈرتے ہیںnakhāfu
  3. مِنسےmin
  4. رَّبِّنَااپنے ربrabbinā
  5. يَوْمًااس دن سےyawman
  6. عَبُوسًۭامنہ بنانے والا ہوگاʿabūsan
  7. قَمْطَرِيرًۭاتیوری چڑھانے والا ہوگاqamṭarīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں