مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تخونوا الله والرسول وتخونوا اماناتكم وانتم تعلمون

اے ایمان والو! نہ تو خدا اور رسول کی امانت میں خیانت کرو اور نہ اپنی امانتوں میں خیانت کرو اور تم (ان باتوں کو) جانتے ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 27
  • پارہ 9
  • صفحہ 180

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

خدا اور رسول کی خیانت یہ ہے کہ ان کے احکام کی خلاف ورزی کی جائے۔ زبان سے اپنے کو مسلمان کہیں اور کام کفار کے کریں۔ یا جس کام پر خدا و رسول نے مامور کیا ہو اس میں وغل فصل کیا جائے۔ یا مال غنیمت میں چوری کی جائے۔ ونحوذ لک۔ بہرحال ان تمام امانتوں میں جو خدا و رسول یا بندوں کی طرف سے تمہارے سپرد کی جائیں۔ خیانت سے بچو۔ اس میں ہر قسم کے حقوق اللہ و حقوق العباد آ گئے۔ حضرت ابو لبابہ اور بنی قریظہ: روایات میں ہے کہ یہود…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تَخُونُوا۟تم خیانت کروtakhūnū
  6. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  7. وَٱلرَّسُولَاور رسول سےwal-rasūla
  8. وَتَخُونُوٓا۟اور نہ تم خیانت کروwatakhūnū
  9. أَمَـٰنَـٰتِكُمْآپس کی امانتوں میںamānātikum
  10. وَأَنتُمْاور تمwa-antum
  11. تَعْلَمُونَتم جانتے ہوtaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں