مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 58

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واما تخافن من قوم خيانة فانبذ اليهم على سواء ان الله لا يحب الخائنين

اور اگر تم کو کسی قوم سے دغا بازی کا خوف ہو تو (ان کا عہد) انہیں کی طرف پھینک دو (اور) برابر (کا جواب دو) کچھ شک نہیں کہ خدا دغابازوں کو دوست نہیں رکھتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 58
  • پارہ 10
  • صفحہ 184

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر یہ دغاباز غدار معاہدوں کو علانیہ پس پشت ڈال کر آپ کے مقابل میدان جنگ میں آ جائیں تو ان کو ایسی سخت سزا دیجئے جسے دیکھ کر ان کے پیچھے رہنے والے یا ان کے بعد آنے والی نسلیں بھی عبرت حاصل کریں اور عہد شکنی کی کبھی جرأت نہ کر سکیں اور اگر ایک قوم نے علانیہ دغابازی نہیں کی ہاں آثار و قرآئن بتا رہتے ہیں کہ عہد شکنی پر آمادہ ہے تو آپ کو اجازت ہے کہ مصلحت سمجھیں تو ان کا عہد واپس کر دیں اور معاہدہ سے دست برداری کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِمَّاپھر اگرwa-immā
  2. تَخَافَنَّتمہیں خدشہ ہو۔ تم خوف رکھتے ہوtakhāfanna
  3. مِنسےmin
  4. قَوْمٍکسی قوم سےqawmin
  5. خِيَانَةًۭخیانت کاkhiyānatan
  6. فَٱنۢبِذْتو ڈال دو ۔ پھینک دوfa-inbidh
  7. إِلَيْهِمْان کی طرفilayhim
  8. عَلَىٰپرʿalā
  9. سَوَآءٍ ۚبرابر پرsawāin
  10. إِنَّبیشکinna
  11. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  12. لَانہیںlā
  13. يُحِبُّمحبت رکھتاyuḥibbu
  14. ٱلْخَآئِنِينَخیانت کرنے والوں سےl-khāinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں