مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 101

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وممن حولكم من الاعراب منافقون ومن اهل المدينة مردوا على النفاق لا تعلمهم نحن نعلمهم سنعذبهم مرتين ثم يردون الى عذاب عظيم

اور تمہارے گرد و نواح کے بعض دیہاتی منافق ہیں اور بعض مدینے والے بھی نفاق پر اڑے ہوئے ہیں تم انہیں نہیں جانتے۔ ہم جانتے ہیں۔ ہم ان کو دوہرا عذاب دیں گے پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 101
  • پارہ 11
  • صفحہ 203

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے سے دیہاتی عربوں کا ذکر چلا آ رہا تھا۔ درمیان میں اعراب و مومنین کے تذکرہ سے مہاجرین و انصار کی طرف کلام منتقل ہو گیا۔ اب اس آیت میں خاص مدینہ اور اس کے آس پاس رہنے والوں کا بیان ہے یعنی بعض اہل مدینہ اور گردوپیش کے رہنے والے نفاق کے خوگر ہو چکے اور اسی پر اڑے ہوئے ہیں۔ لیکن یہ نفاق اس قدر عریق و عمیق ہے کہ ان کے قرب مکانی اور نبی کریم ﷺ کی کمال فطانت و فراست کے باوجود آپ بھی بالتعین اور قطعی طور پر محض علامات و…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِمَّنْاور ان میں سے جوwamimman
  2. حَوْلَكُمتمہارے آس پاس ہیںḥawlakum
  3. مِّنَمیں سےmina
  4. ٱلْأَعْرَابِبدوؤںl-aʿrābi
  5. مُنَـٰفِقُونَ ۖمنافق ہیںmunāfiqūna
  6. وَمِنْاور میں سےwamin
  7. أَهْلِرہنے والوںahli
  8. ٱلْمَدِينَةِ ۖمدینہ کےl-madīnati
  9. مَرَدُوا۟ماہر ہوگئے۔ اڑ گئےmaradū
  10. عَلَىپرʿalā
  11. ٱلنِّفَاقِمنافقت پرl-nifāqi
  12. لَانہیںlā
  13. تَعْلَمُهُمْ ۖتم جانتے ان کوtaʿlamuhum
  14. نَحْنُہمnaḥnu
  15. نَعْلَمُهُمْ ۚجانتے ہیں انکوnaʿlamuhum
  16. سَنُعَذِّبُهُمعنقریب ہم عذاب دیں گے ان کوsanuʿadhibuhum
  17. مَّرَّتَيْنِدوبارmarratayni
  18. ثُمَّپھرthumma
  19. يُرَدُّونَوہ پھیرے جائیں گےyuraddūna
  20. إِلَىٰطرفilā
  21. عَذَابٍعذاب کےʿadhābin
  22. عَظِيمٍۢبڑےʿaẓīmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں