مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان نكثوا ايمانهم من بعد عهدهم وطعنوا في دينكم فقاتلوا ائمة الكفر انهم لا ايمان لهم لعلهم ينتهون

اور اگر عہد کرنے کے بعد اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین میں طعنے کرنے لگیں تو ان کفر کے پیشواؤں سے جنگ کرو (یہ یہ بےایمان لوگ ہیں اور) ان کی قسموں کا کچھ اعتبار نہیں ہے۔ عجب نہیں کہ (اپنی حرکات سے) باز آجائیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 12
  • پارہ 10
  • صفحہ 188

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر عہد و پیمان توڑ ڈالا (جیسے بنی بکر نے خلاف عہد خزاعہ پر حملہ کر دیا اور قریش نے حملہ آوروں کی مدد کی) اور کفر سے باز نہ آئے بلکہ دین حق کے متعلق طعنہ زنی اور گستاخانہ عیب جوئی کرتے رہے تو سمجھ لو کہ اس طرح کے لوگ "ائمۃ الکفر" (کفر کے سردار اور امام) ہیں ۔ کیونکہ ان کی حرکات دیکھ کر اور باتیں سن کر بہت سے کجرو اور بیوقوف پیچھے ہو لیتے ہیں ۔ ایسے سرغنوں سے پورا مقابلہ کرو۔ کیونکہ ان کا کوئی قول و قسم اور عہد…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِناور اگرwa-in
  2. نَّكَثُوٓا۟وہ توڑ دیںnakathū
  3. أَيْمَـٰنَهُماپنی قسمیںaymānahum
  4. مِّنۢmin
  5. بَعْدِبعدbaʿdi
  6. عَهْدِهِمْاپنے عہد کرنے کےʿahdihim
  7. وَطَعَنُوا۟اور طعنہ دیں۔ عیب نکالیںwaṭaʿanū
  8. فِىمیںfī
  9. دِينِكُمْتمہارے دین (میں)dīnikum
  10. فَقَـٰتِلُوٓا۟تو جنگ کروfaqātilū
  11. أَئِمَّةَاماموں سےa-immata
  12. ٱلْكُفْرِ ۙکفر کےl-kuf'ri
  13. إِنَّهُمْبیشک وہinnahum
  14. لَآنہیںlā
  15. أَيْمَـٰنَکوئی عہدaymāna
  16. لَهُمْان کے لیےlahum
  17. لَعَلَّهُمْشاید کہlaʿallahum
  18. يَنتَهُونَوہ رک جائیںyantahūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں