مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 120

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ما كان لاهل المدينة ومن حولهم من الاعراب ان يتخلفوا عن رسول الله ولا يرغبوا بانفسهم عن نفسه ذلك بانهم لا يصيبهم ظما ولا نصب ولا مخمصة في سبيل الله ولا يطئون موطئا يغيظ الكفار ولا ينالون من عدو نيلا الا كتب لهم به عمل صالح ان الله لا يضيع اجر المحسنين

اہل مدینہ کو اور جو ان کے آس پاس دیہاتی رہتے ہیں ان کو شایاں نہ تھا کہ پیغمبر خدا سے پیچھے رہ جائیں اور نہ یہ کہ اپنی جانوں کو ان کی جان سے زیادہ عزیز رکھیں۔ یہ اس لیے کہ انہیں خدا کی راہ میں تکلیف پہنچتی ہے پیاس کی، محنت کی یا بھوک کی یا وہ ایسی جگہ چلتے ہیں کہ کافروں کو غصہ آئے یا دشمنوں سے کوئی چیز لیتے ہیں تو ہر بات پر ان کے لیے عمل نیک لکھا جاتا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا نیکو کاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 120
  • پارہ 11
  • صفحہ 206

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی رسول ﷺ تو تکلیفییں اٹھائیں اور ہم آرام سے بیٹھے رہیں ایسا نہیں چاہئے حدیث میں ہے کہ ابو خیثمہؓ بھی غزوہ تبوک میں پیچھے رہ گئے تھے۔ حضور ﷺ کی روانگی کے بعد باغ میں گئے وہاں خوشگوار سایہ تھا حسین و جمیل بیوی سامنے تھی اس نے پانی چھڑک کر زمین کو خوب ٹھنڈا کر دیا چٹائی کا فرش کیا۔ تازہ کھجور کے خوشے سامنے رکھے اور سرد و شیریں پانی حاضر کیا ۔ یہ سامان عیش دیکھ کر دفعۃً ابو خیثمہؓ کے دل میں ایک بجلی سی دوڑ گئ۔ بولے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَانہیںmā
  2. كَانَہےkāna
  3. لِأَهْلِوالوں کے لیےli-ahli
  4. ٱلْمَدِينَةِمدینہl-madīnati
  5. وَمَنْاور جوwaman
  6. حَوْلَهُمان کے آس پاس تھےḥawlahum
  7. مِّنَمیں سےmina
  8. ٱلْأَعْرَابِاعرابl-aʿrābi
  9. أَنکہan
  10. يَتَخَلَّفُوا۟وہ پیچھے رہ جائیںyatakhallafū
  11. عَنسےʿan
  12. رَّسُولِرسولrasūli
  13. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  14. وَلَااور نہwalā
  15. يَرْغَبُوا۟وہ بےپرواہ ہوں۔ نہ منہ موڑیںyarghabū
  16. بِأَنفُسِهِمْاپنے نفسوں کی وجہ سےbi-anfusihim
  17. عَنʿan
  18. نَّفْسِهِۦ ۚآپ کی ذات سے (ہٹ کر)nafsihi
  19. ذَٰلِكَیہdhālika
  20. بِأَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ بیشک انہیںbi-annahum
  21. لَانہیںlā
  22. يُصِيبُهُمْپہنچی ان کوyuṣībuhum
  23. ظَمَأٌۭپیاسẓama-on
  24. وَلَااور نہwalā
  25. نَصَبٌۭتھکاوٹnaṣabun
  26. وَلَااور نہwalā
  27. مَخْمَصَةٌۭبھوکmakhmaṣatun
  28. فِىمیںfī
  29. سَبِيلِراستےsabīli
  30. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  31. وَلَااور نہیںwalā
  32. يَطَـُٔونَانہوں نے لتاڑاyaṭaūna
  33. مَوْطِئًۭاکسی لتاڑنے کی جگہ کوmawṭi-an
  34. يَغِيظُکہ غصہ دلائےyaghīẓu
  35. ٱلْكُفَّارَکفار کوl-kufāra
  36. وَلَااور نہwalā
  37. يَنَالُونَانہوں نے لیاyanālūna
  38. مِنْسےmin
  39. عَدُوٍّۢکسی دشمنʿaduwwin
  40. نَّيْلًاکچھ لیناnaylan
  41. إِلَّامگرillā
  42. كُتِبَلکھا گیاkutiba
  43. لَهُمان کے لیےlahum
  44. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  45. عَمَلٌۭعملʿamalun
  46. صَـٰلِحٌ ۚنیکṣāliḥun
  47. إِنَّبیشکinna
  48. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  49. لَانہیںlā
  50. يُضِيعُضائع کرتاyuḍīʿu
  51. أَجْرَاجرajra
  52. ٱلْمُحْسِنِينَمحسنوں کاl-muḥ'sinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں