مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الا الذين عاهدتم من المشركين ثم لم ينقصوكم شيئا ولم يظاهروا عليكم احدا فاتموا اليهم عهدهم الى مدتهم ان الله يحب المتقين

البتہ جن مشرکوں کے ساتھ تم نے عہد کیا ہو اور انہوں نے تمہارا کسی طرح کا قصور نہ کیا ہو اور نہ تمہارے مقابلے میں کسی کی مدد کی ہو تو جس مدت تک ان کے ساتھ عہد کیا ہو اسے پورا کرو۔ (کہ) خدا پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 4
  • پارہ 10
  • صفحہ 187

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ استثناء ان قبائل کے لئے ہے جن کا معاہدہ میعادی تھا پھر وہ اس پر برابر قائم رہے کچھ کوتاہی ایفائے عہد میں نہیں کی نہ بذات خود کوئی کارروائی خلاف عہد کی اور نہ دوسرے بدعہدوں کو مدد پہنچائی (مثلاً بنی ضمرہ و بنی مدلج) ان کے متعلق اعلان کر دیا گیا کہ میعاد معاہدہ منقضی ہونے تک مسلمان بھی برابر معاہدہ کا احترام کریں گے ۔ میعاد ختم ہونے کے بعد کوئی جدید معاہدہ نہیں۔ اس وقت ان کے لئے بھی وہی راستہ ہے جو اوروں کے لئے تھا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِلَّاسوائےillā
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  3. عَـٰهَدتُّمجن سے عہد کیا تم نےʿāhadttum
  4. مِّنَسےmina
  5. ٱلْمُشْرِكِينَمشرکین میں (سے)l-mush'rikīna
  6. ثُمَّپھرthumma
  7. لَمْنہیںlam
  8. يَنقُصُوكُمْانہوں نے کمی کی تم سےyanquṣūkum
  9. شَيْـًۭٔاکچھ بھیshayan
  10. وَلَمْاور نہیںwalam
  11. يُظَـٰهِرُوا۟انہوں نے پشت پناہی کیyuẓāhirū
  12. عَلَيْكُمْتمہارے خلافʿalaykum
  13. أَحَدًۭاکسی کیaḥadan
  14. فَأَتِمُّوٓا۟تو پورا کروfa-atimmū
  15. إِلَيْهِمْان کی طرفilayhim
  16. عَهْدَهُمْان کے عہد کوʿahdahum
  17. إِلَىٰتکilā
  18. مُدَّتِهِمْ ۚان کی مدت تکmuddatihim
  19. إِنَّبیشکinna
  20. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  21. يُحِبُّپسند کرتا ہےyuḥibbu
  22. ٱلْمُتَّقِينَتقوی والوں کوl-mutaqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں